صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 AUG 2026 6:16PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:
’’عید میلاد النبیؐ کے بابرکت موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم تمام ہم وطنوں، بالخصوص اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
عید میلاد النبیؐ کا تہوار حضرت محمدؐ کی تعلیمات کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آپ ؐ کی تعلیمات ہمیں نیک کردار اور فرض شناسی کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
آئیے ہم پیغمبر اسلامؐ کی زندگی کے اعلیٰ نظریات سے تحریک لیں اور ایک جامع اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے فعال کردار ادا کریں‘‘۔
*****
ش ح- ظ الف- ج
UR No. 2584
(ریلیز آئی ڈی: 2303238)
وزیٹر کاؤنٹر : 13