امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دِویانگ مردوں کی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی


ملک کے لیے اعزاز حاصل کرنے کی ان کی کوششیں اور عزمِ مصمم بھارت کے نوجوانوں کے لیے باعثِ تحریک ہیں

ٹیم ’بھارت-انگلینڈ مردوں کی مکسڈدِویانگ ٹی20 بین الاقوامی سیریز 2026‘ کے لیے انگلینڈ کے دورے سے وطن واپس لوٹی

مرکزی وزیر داخلہ نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں

प्रविष्टि तिथि: 23 AUG 2026 9:25PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں بھارت کی دویانگ مردوں کی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ جناب امت شاہ نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا، ’’آج نئی دہلی میں بھارت کی دویانگ مردوں کی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ٹیم 2026 کی بھارت-انگلینڈ مردوں کی مکسڈ دویانگ ٹی20 بین الاقوامی سیریز کے لیے انگلینڈ کے دورے سے واپس  لوٹ آئی ہے۔ ملک کے لیے اعزاز حاصل کرنے کی ان کی کوششیں اور عزمِ مصمم بھارت کے نوجوانوں کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔ میں نے انہیں مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔‘‘

****

ش ح۔ش ت۔ ش ا

U. NO.: 2504


(रिलीज़ आईडी: 2302612) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam