ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور کلٹس ایجوکیشن نے ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) کے تعاون سے ملک گیر کلاؤڈ اور اے آئی اسکلنگ پہل کا افتتاح کیا


ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 کے نوجوانوں کو مستقبل کی مہارتوں سے لیس کرنا وِکست بھارت 2047 کی کنجی ہے: جناب جینت چودھری

اس پروگرام کا مقصد 1,50,000 سیکھنے والوں کو بنیادی کلاؤڈ خواندگی سے آراستہ کرنا اور 10,000 گہرے تربیت یافتہ افراد کو اے ڈبلیو ایس ری/اسٹارٹ پروگرام اور دیگر اے ڈبلیو ایس ڈیجیٹل تربیتی مواد کے ذریعے ملازمت کے لیے تیار کلاؤڈ اور اے آئی کی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ اس میں تمام ریاستوں اور علاقوں کے ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی

प्रविष्टि तिथि: 23 AUG 2026 4:27PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کی ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کی رہ نمائی میں نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور کلٹس ایجوکیشن نے ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) کے اشتراک سے ایک ملک گیر کلاؤڈ اور اے آئی ہنرمندی کے فروغ کے اقدام کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت 150,000 سیکھنے والوں کو اے ڈبلیو ایس کے ڈیجیٹل تربیتی مواد کے ذریعے بنیادی اے آئی اور کلاؤڈ خواندگی فراہم کی جائے گی، جب کہ اے ڈبلیو ایس ری/اسٹارٹ پروگرام کے ذریعے 10,000 شرکا کو ملازمت کے لیے تیار گہری تربیت دی جائے گی۔ یہ ری/اسٹارٹ پروگرام ایک مفت، کوہورٹ پر مبنی افرادی قوت کی ترقی کا تربیتی پروگرام ہے جو افراد کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مہارتیں حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے اور شرکا کو مقامی آجروں کے ساتھ روزگار کے مواقع سے منسلک کرتا ہے۔ اس پروگرام کے فارغ التحصیل افراد کو اہل انٹرویو کے مواقع تک رسائی حاصل ہوگی۔

این ایس ڈی سی اور کلٹس، اے ڈبلیو ایس ری/اسٹارٹ اور اے ڈبلیو ایس ڈیجیٹل تربیتی مواد کو فعال پروگراموں کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں کے نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان چیلنجوں میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ تکنیکی تربیت تک محدود رسائی، ٹیکنالوجی کے آجروں سے کم روابط، اور کلاؤڈ اور اے آئی کے شعبوں میں ملازمتوں کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اسناد کی کمی شامل ہے۔ این ایس ڈی سی کے منتخب کردہ ڈیلیوری پارٹنر، کلٹس کے ذریعے 100 فیصد آن لائن فراہم کی جانے والی یہ پہل تمام ریاستوں اور علاقوں میں نافذ کی جائے گی اور پسماندہ برادریوں کے نوجوانوں کو ترجیح دے گی۔ یہ پروگرام ایک قومی ہیکاتھون کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

جناب جینت چودھری، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ  کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارجاور تعلیم کے وزیرِ مملکت ، نے بیان کیا کہ ”یہ اقدام وِکست بھارت کے وژن کا غماز ہے، جہاں مواقع تک رسائی کا تعین جغرافیہ یا پس منظر سے نہیں ہوتا۔ چوں کہ بھارت جدت طرازی، ٹیکنالوجی اور ہنر کے ایک عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، اس لیے یہ لازم ہے کہ ہمارے ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں کے نوجوانوں کو بھی مستقبل کی ملازمتوں کے لیے درکار مہارتوں سے خود کو آراستہ کرنے کا موقع میسر آئے۔ ایسے اقدامات ایک جامع، ہنر مند اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جو وِکست بھارت 2047 کی جانب ہمارے سفر کا بنیادی ستون ہے۔“

رانی برچ مور، جو اے پی جے سی لیڈ، اے ڈبلیو ایس اسکلنگ اینڈ سوشل امپیکٹ ہیں، نے کہا، ”اے ڈبلیو ایس ری/اسٹارٹ ’نیٹ-نیو‘ ہنر کو افرادی قوت میں شامل کرتا ہے، جس سے افراد کے لیے کلاؤڈ کے شعبے میں کام یاب کیریئر کا آغاز کرنے، تنظیموں کے لیے مطلوبہ ہنر کے ساتھ اپنی مسابقتی برتری کو بڑھانے، اور برادریوں کے لیے ترقی و خوشحالی حاصل کرنے کا ایک سہ رخی فائدہ مند منظرنامہ تشکیل پاتا ہے۔ ہمیں این ایس ڈی سی اور کلٹس ایجوکیشن کے ساتھ مل کر مستقبل کی متنوع اور مضبوط کلاؤڈ افرادی قوت کی تعمیر پر فخر ہے، جو تنظیموں کو اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ کے ذریعے اپنی جدت طرازی کو مہمیز کرنے کے قابل بنائے گی۔“

نلین سنگھ، گروپ منیجنگ ڈائریکٹر، کلٹس ایجوکیشن، نے کہا، ”ہنرمندی کا حقیقی پیمانہ یہ ہے کہ آیا سیکھا گیا علم اعتماد، اسناد اور بامعنی کیریئر کے مواقع میں تبدیل ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ عالمی سطح پر متعلقہ کلاؤڈ اور اے آئی کی مہارتوں کو بڑے میٹرو شہروں سے آگے بھی قابل رسائی بنایا جائے، تاکہ سیکھنے اور تربیت سے لے کر سرٹیفیکیشن اور آجر کے ساتھ روابط تک ایک نتیجہ خیز سفر تخلیق کیا جا سکے۔“

یہ پہل پورے بھارت میں نوجوانوں کے لیے، بالخصوص پسماندہ اور ابھرتے ہوئے ہنر کے مراکز میں، اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی کی تربیت اور روزگار کے مواقع تک رسائی کو وسعت دے کر بامعنی سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کے صد فیصد آن لائن ترسیلی ماڈل کے ذریعے، ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں کے سیکھنے والے میٹروپولیٹن مراکز میں منتقل ہوئے بغیر تربیت حاصل کر سکتے ہیں، جس سے بنیادی ڈیجیٹل خواندگی سے لے کر عالمی سطح پر تسلیم شدہ اسناد اور روزگار کے مواقع تک رسائی کے راستے ہم وار ہوتے ہیں۔

سیکھنے والے ایک آن لائن رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں اور اے ڈبلیو ایس کے ڈیجیٹل تربیتی مواد کے ساتھ اپنا سفر شروع کر سکتے ہیں، جس سے وہ اپنی رفتار سے بنیادی اے آئی اور کلاؤڈ کی مہارتیں حاصل کر سکیں گے۔ جو شرکا اپنی تیاری کا مظاہرہ کریں گے، وہ اے ڈبلیو ایس ری/اسٹارٹ میں ترقی کر سکتے ہیں، جو کلاؤڈ انفراسٹرکچر، سیکیورٹی، نیٹ ورکنگ، اور اے آئی کے بنیادی اصولوں میں منظم، انسٹرکٹر کے زیرِ قیادت تربیت فراہم کرتا ہے۔ پیشہ ورانہ سرپرستوں اور تسلیم شدہ انسٹرکٹروں کے تعاون سے، شرکا حقیقی دنیا کے منظرناموں پر مبنی سیکھنے، عملی لیبز، اور کورس ورک کے ذریعے پروگرامنگ، نیٹ ورکنگ، سیکیورٹی، اور ریلیشنل ڈیٹا بیس میں مہارتیں پروان چڑھاتے ہیں۔ گریجویٹس ایک اے ڈبلیو ایس سرٹیفیکیشن حاصل کریں گے - جو کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مہارتوں کی توثیق کرنے والی صنعت سے تسلیم شدہ سند ہے - اور مقامی آجروں کے ساتھ روابط کے ذریعے اہل انٹرویو کے مواقع تک رسائی حاصل کریں گے۔ یہ تعلیمی سفر ایک قومی ہیکاتھون پر اختتام پذیر ہوگا، جو شرکا کو بھرتی کرنے والے مینیجرز، صنعت کے رہ نماؤں، اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈروں کے سامنے اپنے کلاؤڈ اور اے آئی حل پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

جناب پرشانت سنہا، چیف آپریٹنگ آفیسر، این ایس ڈی سی، بھی اس افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2497


(रिलीज़ आईडी: 2302535) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Odia , Tamil , Malayalam