نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برکس  وزرائے نوجوانان  کی میٹنگ 2026 وشاکھاپٹنم میں اختتام پذیر، مشترکہ اعلامیہ منظور


ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ اور محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے برکس وزرائے نوجوانان کی میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی

برکس ممالک کے وزرائے نوجوانان  نے نوجوانوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور ملکوں کی ترقی میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دینے سے متعلق مشترکہ اعلامیہ منظور کیا

یہ اجلاس گاندھی نگر میں منعقدہ برکس یوتھ سمٹ اور برکس یوتھ کونسل میٹنگ کے نتائج اور سفارشات کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے

اجلاس میں شریک وفود نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور تاریخی توتلکونڈا بدھ مٹھ کا بھی دورہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 22 AUG 2026 6:49PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور کے محکمہ، وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل، حکومتِ ہند کے زیرِ اہتمام برکس نوجوانوں کے امور کے  وزراء کی میٹنگ ہفتہ، 22 اگست 2026 کو وشاکھاپٹنم میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-08-22at7.28.13PM8U1P.jpeg

اجلاس کی صدارت نوجوانوں کے امور و کھیل  کے مرکزی وزیر عزت مآب  ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے کی۔ ان کے ہمراہ عزت مآب وزیر مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل محترمہ رکشا نکھل کھڈسے اور محکمہ امورِ نوجوانان کے سکریٹری جناب سنیل پالیوال بھی موجود تھے۔

وزارتی اجلاس میں ہونے والی بات چیت برکس یوتھ سمٹ اور برکس یوتھ کونسل میٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر آگے بڑھائی گئی۔ ان اجلاسوں سے سامنے آنے والی سفارشات اور آرا نے وزارتی سطح پر ہونے والی گفتگو کے لیے ایک اہم بنیاد فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XYOL.jpg

وفود سے خطاب کرتے ہوئے عزت مآب مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے کہا:

’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں ہم نے 2047 کے لیے ایک وژن دستاویز تیار کی ہے، جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا۔ وزیر اعظم نے ملک کو اس وژن کی تکمیل کی جانب لے جانے کے لیے ایک لاکھ ایسے نوجوان رہنماؤں کو تیار کرنے کا واضح ہدف دیا ہے، جن کا کسی سیاسی پس منظر سے تعلق نہ ہو۔‘‘

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا، ’’اسی جذبے کے تحت ہم نے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ ہم نے مائی  بھارتکو رضاکارانہ خدمات، سیکھنے، قیادت اور شہری شمولیت کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا ہے۔ آج 2.5 کروڑ سے زائد نوجوان اس پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہیں اور فعال طور پر اس میں حصہ لے رہے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003G8JB.jpg

ان اجلاسوں میں برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کے نوجوان نمائندوں، نوجوان رہنماؤں، پالیسی سازوں اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ ان اجلاسوں نے نوجوانوں سے متعلق اہم امور پر مکالمے، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔

عزت مآب وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل نے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے نوجوانوں کے ساتھ شراکت داری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا:

’’ہندوستان کی برکس صدارت کے دوران ہمارا نقطۂ نظر واضح رہا ہے کہ نوجوانوں کو محض مستفید ہونے والوں کے طور پر نہیں بلکہ ہمارے مشترکہ مستقبل کی تشکیل میں فعال شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ آئیے نوجوانوں کی شرکت سے آگے بڑھ کر نوجوانوں کے ساتھ شراکت داری کی جانب، مشاورت سے آگے بڑھ کر مشترکہ تخلیق کی جانب اور نوجوانوں کے لیے پروگراموں سے آگے بڑھ کر نوجوانوں کے ساتھ مل کر تیار کیے جانے والے پلیٹ فارم کی جانب قدم بڑھائیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’آئیے مل کر ایسا برکس تشکیل دیتے رہیں جہاں نوجوان صرف مستقبل کے لیے تیاری نہ کر رہے ہوں بلکہ فعال طور پر مستقبل کی تشکیل بھی کر رہے ہوں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044BRB.jpg

          برکس  وزرائے نوجوانان کی میٹنگ کے موقع پر منعقدہ ضمنی پروگرام کے تحت برکس رکن ممالک کے وفود نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے عنوان سے خصوصی شجرکاری مہم میں شرکت کی۔ اس مہم کے دوران ہر وفد کے رکن نے اپنی والدہ کے اعزاز میں ایک پودا لگایا۔

اس علامتی اقدام کو دورہ کرنے والے وفود نے بے حد سراہا۔ اسے ماؤں کے تئیں تشکر اور محبت کے جذبات کے اظہار کی ایک بامعنی اور پُرخلوص علامت قرار دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2026-08-22at7.38.15PMARSL.jpeg

وفود نے وشاکھاپٹنم کے قریب واقع تاریخی توتلکونڈا بدھ مٹھکا بھی دورہ کیا، جو خطے کے اہم تاریخی و ثقافتی ورثے میں شمار ہوتی ہے۔ اس دورے نے وفود کو ہندوستان کے شاندار تہذیبی ورثے اور امن، ہم آہنگی اور ثقافتی تبادلے کی اس کی دیرینہ روایات کو قریب سے سمجھنے کا قیمتی موقع فراہم کیا۔

دورے کو شریک معزز شخصیات نے بے حد سراہا۔ اس سے پورے پروگرام میں ایک دلچسپ اور معلوماتی ثقافتی رنگ شامل ہوا اور برکس ممالک کے نوجوانوں کے درمیان دوستی، باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006GWNY.jpg

برکس نوجوان وزراء کی میٹنگ نوجوانوں سے متعلق سرگرمیوں کے سلسلے کی اختتامی کڑی ثابت ہوئی، جس سے قبل 19 اور 20 اگست 2026 کو گجرات کے گاندھی نگر میں برکس یوتھ سمٹ اور برکس یوتھ کونسل میٹنگ منعقد ہوئی تھی۔ اس اجلاس میں برکس رکن ممالک کے نوجوانوں کے امور سے متعلق وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نوجوانوں کے درمیان تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، پالیسی سے متعلق خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور پائیدار اور جامع ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ترجیحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

برکس نوجوان وزراء کی میٹنگ کا ایک اہم نتیجہ مشترکہ اعلامیے کی منظوری تھا، جس میں نوجوانوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی کے عمل میں نوجوانوں کی بامعنی شرکت کو فروغ دینے کے لیے برکس ممالک کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں درج ذیل شعبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے:

  • تعلیم، تربیت اور ہنرمندی
  • نوجوانوں میں کاروباری صلاحیت کا فروغ
  • سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع
  • سماجی و ثقافتی شرکت، سماجی خدمت اور رضاکارانہ خدمات
  • ترقی، غربت، بھوک اور عدم مساوات کا خاتمہ
  • صحت، نوجوان اور کھیل
  • نوجوان، ماحولیات اور پائیداری
  • بین المذاہب نوجوان مکالمہ
  • نوجوانوں کے درمیان تبادلہ
  • نوجوانوں کی شمولیت

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007ROUF.jpg

وزارتی اجلاس میں گفتگو کے اہم موضوعات میں سے ایک نوجوانوں کے لیے ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا تھا، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں، فیصلہ سازی کے عمل میں بامعنی طور پر حصہ لے سکیں اور نوجوانوں سے متعلق موجودہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اجلاس میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے اقدامات کو مضبوط بنانے، اختراع اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے اور تجربات کے تبادلے اور مشترکہ مفاد کے امور پر خیالات پیش کرنے کے ذریعے نوجوانوں کے درمیان سرحد پار تعاون کے مواقع کو وسعت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

برکس وزرائے نوجوانان  کی میٹنگ کا کامیاب اختتام اور برکس وزرائے نوجوانان کے مشترکہ اعلامیے کی منظوری برکس ممالک کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

برکس کے تحت نوجوانوں سے متعلق مختلف سرگرمیوں نے شراکت داری کو مضبوط بنانے، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور برکس ممالک کے نوجوانوں اور اداروں کے درمیان مسلسل تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008RRO8.jpg

ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کے دوران نوجوانوں سے متعلق سرگرمیوں کا مقصد بہترین طریقۂ کار، قومی ترجیحات اور مشترکہ اقدامات کے تبادلے پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا رہا ہے۔ یہ کوششیں ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کے مرکزی موضوع ’’لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری کے لیے تعمیر‘‘ سے ہم آہنگ ہیں۔

ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کے تحت برکس یوتھ سمٹ، برکس یوتھ کونسل میٹنگ اور برکس یوتھ منسٹرز میٹنگ کا انعقاد برکس یوتھ کیلنڈر آف ایکٹیویٹیز کے حصے کے طور پر کیا گیا۔ اسی سلسلے میں 22 اگست 2026 کو وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں برکس یوتھ منسٹرز میٹنگ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

جیسے جیسے ہندوستان کی برکس صدارت اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ان اجلاسوں اور سرگرمیوں کے نتائج مسلسل تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں اور اس مشترکہ عزم کی توثیق کرتے ہیں کہ برکس ممالک نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک زیادہ لچکدار، اختراعی، جامع اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009BP3L.jpg

برکس وزرائے نوجوانان کی میٹنگ کے موقع پر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب وزراء کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں ہنرمندی کی ترقی، نوجوانوں میں کاروباری صلاحیت کے فروغ اور نوجوانوں کی شمولیت کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0109UU5.jpg

تمام فریقوں نے تبادلہ پروگراموں، صلاحیت سازی کے اقدامات اور ادارہ جاتی نظام کے ذریعے مزید گہرے تعاون کے امکانات پر غور کیا، تاکہ نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبوں میں ہندوستان اور متعلقہ ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جا سکے۔

***

(ش ح۔ف ا۔ م ذ)

UR.No. 2484


(रिलीज़ आईडी: 2302408) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu_Vw , Malayalam