امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اورکو آپریٹو کے وزیر جناب امت شاہ نے لداخ میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی بینچ قائم کرنے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا


ہائی کورٹ بنچ لداخ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی انصاف تک رسائی میں نمایاں بہتری لائے گی۔

حکومت لداخ کی ہمہ جہت ترقی اور آئینی تحفظات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 7:40PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اورکو آپریٹو کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں لداخ میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ایک بنچ قائم کرنے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

 

ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب امیت شاہ نے کہا’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے لداخ میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا ایک بنچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ لداخ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے انصاف تک رسائی کو نمایاں طور پر بڑھا دے گااورقانونی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے درکار وقت کو کم کر ے گا جس کے وہ حقدار ہیں ۔حکومت لداخ کی ہمہ جہت ترقی اور آئینی تحفظات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 2400


(रिलीज़ आईडी: 2301752) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam