نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
درست اعداد و شمار مؤثر حکم رانی اور صحیح مستحقین تک فوائد کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہیں: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر نے کہا وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت نے ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا ہے اور متوازی معیشت کے خاتمے میں مدد کی ہے
نائب صدر نے زور دیا کہ اعداد و شمار کے ماہرین کے لیے زمینی حقائق کو سمجھنے کے لیے میدانی تجربہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے
نائب صدر نے آئی ایس ایس کے افسرانِ زیرِ تربیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا پر مبنی نظامِ حکم رانی کی تعمیر میں انڈین سٹیٹسٹیکل سروس کے افسران کا کلیدی کردار ہے
प्रविष्टि तिथि:
18 AUG 2026 7:27PM by PIB Delhi
انڈین سٹیٹسٹیکل سروس کے 2026 بیچ کے زیر تربیت افسران نے آج اُپ راشٹرپتی بھون میں نائب صدر جناب سی پی رادھاکرشنن سے ملاقات کی۔ 16 خواتین سمیت 34 نوجوان افسران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، نائب صدر نے انھیں اس باوقار سروس میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور زور دے کر کہا کہ خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی بھارت کے اس سفر کی عکاسی کرتی ہے جو خواتین کے تفویضِ اختیارات سے خواتین کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔
درست اور قابلِ اعتماد ڈیٹا کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے، جناب سی. پی. رادھا کرشنن نے کہا، ”اگر ڈیٹا درست نہ ہو تو کوئی فیصلہ درست نہیں ہو سکتا۔“ انھوں نے زور دے کر کہا کہ قابلِ اعتماد ڈیٹا کے بغیر، مؤثر منصوبہ بندی، وسائل کی تقسیم اور سرکاری اسکیموں کا نفاذ ممکن نہیں ہو گا۔ اگر مطلوبہ مستفیدین کی صحیح شناخت نہ کی جائے تو محدود وسائل بھی ضائع ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا، ”ڈیٹا کو درست طریقے سے جمع کیا جانا چاہیے اور صحیح وقت پر دستیاب کرایا جانا چاہیے،” کہ اگر بنیادی ڈیٹا غلط ہو تو قومی چیلنجوں کے مناسب حل کی نشان دہی کرنا مشکل ہو جائے گا۔
نائب صدر نے زور دے کر کہا کہ سرکاری اعداد و شمار محض اعداد نہیں بلکہ حکم رانی کے ایسے آلات ہیں جو ریاست کو یہ سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ ملک، اس کے عوام اور معاشرے کے مختلف طبقات کس مقام پر کھڑے ہیں۔ انھوں نے زور دیا کہ حکومتی پروگراموں کے مؤثر نفاذ کے لیے میدانی تجربہ، درست اعداد و شمار کا حصول، مناسب دیکھ بھال اور بروقت پیش کش ناگزیر ہے۔ انھوں نے مزید کہا، ”کسی بھی اسکیم کی کام یابی یا ناکامی کا انحصار بڑی حد تک اعداد و شمار کے معیار پر ہوتا ہے،” اور اس طرح اعداد و شمار کے ماہرین کے اس اہم کردار کو اجاگر کیا جو حکومتی پروگراموں کے مطلوبہ فوائد کو اہل مستفیدین تک پہنچانے میں ادا کرتے ہیں۔
جناب سی پی رادھاکرشنن نے بھارت کے شماریاتی اور انتظامی ڈیٹا ایکو سسٹم کی مضبوطی کو نمایاں کیا، جس میں ڈیجیٹل ڈیٹا بیس، جی ایس ٹی ڈیٹا اور ہائی فریکوئنسی اقتصادی معلومات شامل ہیں۔ ڈیجیٹل لین دین میں رونما ہونے والی تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے، انھوں نے فرمایا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت نے ان کے پھیلاؤ میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے اور متوازی معیشت کو کم کرنے میں معاونت فراہم کی ہے۔ انھوں نے اقتصادی حساب کتاب کے لیے مناسب بنیادی برسوں اور ملک کی حقیقی ترقی کی درست پیمائش کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اسی کے ساتھ، انھوں نے زور دیا کہ محض اقتصادی اشاریے انسانی بہبود کی مکمل تصویر پیش نہیں کر سکتے، کیوں کہ خوشی اور معیارِ زندگی جیسے عوامل بھی اتنے ہی اہم ہیں۔
”اعداد و شمار اپنی قدر اعتماد سے حاصل کرتا ہے“ پر زور دیتے ہوئے، نائب صدر نے نوجوان افسران سے پیشہ ورانہ اور اخلاقی دیانتداری، سیاسی غیر جانب داری، رازداری اور غیر جانب داری کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔ انھوں نے فرمایا کہ کارکردگی اور ذمہ داریوں کی مخلصانہ ادائیگی ہی احترام کی حقیقی شکل ہے جو اہلکاران اپنے سینیئرز کے لیے ظاہر کر سکتے ہیں، نہ کہ محض رسمی اشارے۔ انھوں نے زیرِ تربیت افسران پر زور دیا کہ وہ مسلسل سیکھنے کی عادت اپنائیں، میدانی تجربے سے استفادہ کریں اور اپنے سینیئرز، ساتھیوں اور ماتحتوں سے سیکھنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔
جناب سی پی رادھاکرشنن نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ آزادی پر کبھی سمجھوتا کیے بغیر تجسس، سختی اور جدت طرازی کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔ انھوں نے فرمایا کہ ”ترقی کے لیے ڈیٹا“ اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی وِکست بھارت@2047 کے لیے ایک مضبوط شماریاتی نظام کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ 2026 کا بیچ انڈین سٹیٹسٹیکل سروس کی بہترین روایات کو برقرار رکھے گا اور ایک ایسے ڈیٹا پر مبنی نظام میں بامعنی حصہ ڈالے گا جو عوام کو ٹھوس فوائد فراہم کرتا ہے۔
اس موقع پر شماریات اور پروگرام نفاذ کی وزارت کے سکریٹری، ڈاکٹر سوربھ گرگ؛ ڈیٹا گورننس کے ڈائریکٹر جنرل، جناب پی آر میشرم؛ وزارت کے سینئر اہلکاران اور زیرِ تربیت افسران موجود تھے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2205
(रिलीज़ आईडी: 2300987)
आगंतुक पटल : 15