مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی چیئرمین شپ کے موضوع ’’لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری کے لیے تعمیر‘‘ کی رہنمائی میں ہندوستان نے ڈیجیٹل تعاون اور مستقبل کی نیٹ ورک ٹیکنالوجیوں کو مضبوط بنانے کے لیے پونے میں برکس آئی سی ٹی ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس منعقد کیا،


برکس ممالک کے مندوبین نے مصنوعی ذہانت، اگلی نسل کی مواصلاتی ٹیکنالوجیز، انڈسٹری 4.0، برقی مقناطیسی میدان (ای ایم ایف) سے متاثر ہونے اور ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے انضمام پر تبادلہ خیال کیا

प्रविष्टि तिथि: 17 AUG 2026 8:08PM by PIB Delhi

ہندوستان کی برکس چیئرمین شپ کے تحت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز میں تعاون سے متعلق برکس ٹریک کے بالمشافہ اجلاس آج پونے میں شروع ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی آئی سی ٹی تعاون کے لیے برکس ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس کا بھی آغاز ہوگیا۔

اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے محکمہ مواصلات کے سکریٹری امیت اگروال نے تمام مندوبین کا خیرمقدم کیا اور ہندوستان کی چیئرمین شپ کے تحت آئی سی ٹی ٹریک کے موضوع ’’لچکدار مستقبل کے لیے اختراع، تعاون اور تبدیلی (آئی سی ٹی)‘‘ اور اس کے چار ستونوں کو اجاگر کیا۔ اجلاس میں شریک ہر رکن ملک کے نمائندوں نے بھی ابتدائی کلمات پیش کیے۔

 

اس موقع پر محکمہ مواصلات کے سکریٹری امیت اگروال نے کہا، ’’آج کا افتتاح برکس آئی سی ٹی ٹریک کے تحت ایک اہم ہفتے کی سرگرمیوں کا آغاز ہے اور یہ کئی ماہ سے جاری باہمی تعاون کے عمل کا تسلسل بھی ہے۔ اس سال کے آغاز میں ہندوستان کی برکس آئی سی ٹی ٹریک کی چیئرمین شپ شروع ہونے کے بعد سے ہم نے مسلسل ورکنگ گروپ اجلاسوں، موضوعاتی ویبینارز، کانسیپٹ نوٹس پر مباحثوں اور ماہرین و افسران کے درمیان باقاعدہ تبادلے کے ذریعے قریبی تعاون کیا ہے۔ ان سرگرمیوں سے ہمیں اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے، ترجیحات کی مشترکہ سمجھ پیدا کرنے اور آج ہمارے سامنے موجود ایجنڈے کو اجتماعی طور پر تشکیل دینے میں مدد ملی ہے۔‘‘

دن کے دوران برکس انسٹی ٹیوٹ آف فیوچر نیٹ ورکس کی کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں نامزد قومی شاخوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت، اگلی نسل کی مواصلاتی ٹیکنالوجیز، انڈسٹری 4.0 میں انٹرنیٹ کے استعمال اور برقی مقناطیسی میدان (ای ایم ایف) سے متاثر ہونے سے متعلق مطالعاتی گروپوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

اس کے بعد ورکنگ گروپ نے چیئرمین شپ کی جانب سے طے کی گئی ایشوز نوٹ کی ترجیحات اور ہر ستون کے تحت زیرِ بحث آنے والے سوالات پر غور کیا۔ اس کے ساتھ ہی رکن ممالک کی جانب سے سروے سوالنامے کے موصولہ جوابات کو بھی یکجا کرکے پیش کیا گیا۔ رکن ممالک کی جانب سے جمع کرائے گئے کانسیپٹ نوٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کل ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر فوکس گروپ کے اجلاس اور ڈیجیٹل برکس ٹاسک فورس کے اجلاس کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

 

************

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U : 2199 )


(रिलीज़ आईडी: 2300696) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Kannada , Malayalam