مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
قطر-انڈیا پوسٹل ریمیٹنس سروس، یو پی آئی سے چلنے والی پوس ٹرانسفر سہولت، اب قطر پوسٹ کے مراکز پر دستیاب
نئی ڈیجیٹل ڈاکی ترسیلاتِ زر سروس قطر سے بھارت رقم کی تیز رفتار، محفوظ اور سہل منتقلی کو ممکن بناتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 4:20PM by PIB Delhi
یو پی آئی سے چلنے والی پوس ٹرانسفر پر مبنی قطر-بھارت ترسیلاتِ زر سروس اب دستیاب ہے، جس کے ذریعے قطر میں صارفین قطر پوسٹ کے مراکز سے براہِ راست بھارت میں یو پی آئی سے منسلک بینک کھاتوں میں رقم بھیج سکتے ہیں۔
یہ سروس قطر پوسٹ، انڈیا پوسٹ، یونیورسل پوسٹل یونین کے انٹرکنکشن پلیٹ فارم (یو پی یو-آئی پی) اور این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ(این آئی پی ایل) کے باہمی تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ اس اقدام میں ڈاک کے وسیع نیٹ ورک کو بھارت کے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، جس سے سرحد پار ترسیلاتِ زر کے لیے ایک مؤثر اور سہل ذریعہ فراہم ہوتا ہے۔
یہ سروس 15 اگست 2026 کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر قطر میں دستیاب کرائی گئی۔ قطر میں بھارتی سفارت خانے کے ناظم الامور جناب سندیپ کمار نے دوحہ کے لولو مال میں واقع قطر پوسٹ کے مرکز کا دورہ کیا اور اس موقع پر متعلقہ فریقوں سے بات چیت کی۔ اس ملاقات سے بھارت اور قطر کے درمیان ڈیجیٹل مالیاتی رابطوں اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں اس اقدام کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

قطر میں یو پی آئی سے چلنے والی پوس ٹرانسفر ترسیلاتِ زر سروس
اس سروس کے تحت صارفین قطر پوسٹ کے مرکز پر جا کر بھارت میں رقم وصول کرنے والے شخص کی یو پی آئی آئی ڈی اور مطلوبہ شناختی معلومات فراہم کرکے ترسیلاتِ زر کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔ رقم وصول کرنے والے فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ زیرِ استعمال یو پی آئی ایپ کے ذریعے بیرونِ ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر وصول کرنے کی سہولت کو فعال کرے۔ سہولت فعال ہونے کے بعد بھیجی گئی رقم فوری طور پر مستفید ہونے والے شخص کے یو پی آئی سے منسلک بینک کھاتے میں جمع ہو جاتی ہے۔
اس سروس کے ذریعے 10 قطری ریال سے 4,000 قطری ریال تک کی رقم بھیجی جا سکتی ہے، تاہم ہر لین دین کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم ایک لاکھ بھارتی روپے کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔ ہر لین دین پر 15 قطری ریال کی مقررہ سروس فیس عائد ہوگی۔
یہ سروس قطر میں مقیم بڑی بھارتی برادری کے لیے خاص طور پر اہم ہے، کیونکہ اس کے ذریعے بھارت میں اپنے اہلِ خانہ کو رقم بھیجنے کے لیے ایک قابلِ اعتماد، آسان اور کم لاگت والا ذریعہ فراہم ہوگا۔ ڈاک کے نیٹ ورک کی آسان رسائی کو یو پی آئی کی سہولتوں کے ساتھ مربوط کرکے یہ اقدام مالی شمولیت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان ہموار ڈیجیٹل مالیاتی رابطے کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
قطر-بھارت راہداری بین الاقوامی ڈاک مالیاتی خدمات کو جدید بنانے اور بھارت و قطر کے درمیان ڈیجیٹل مالیاتی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کے انٹرکنکشن پلیٹ فارم کو یو پی آئی کے ساتھ مربوط کرنا اس امر کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے کہ ڈاک کے نیٹ ورک اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ جامع، باہم مربوط اور مؤثر سرحد پار مالیاتی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یو پی آئی سے چلنے والی پوس ٹرانسفر ایک بین الاقوامی ترسیلاتِ زر کی سروس ہے، جو یونیورسل پوسٹل یونین کے انٹرکنکشن پلیٹ فارم (یو پی یو- آئی پی) کو بھارت کے یو پی آئی نظام کے ساتھ مربوط کرکے فعال کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے شریک ممالک کے ڈاک آپریٹرز اپنے صارفین کو بھارت میں یو پی آئی سے منسلک بینک کھاتوں میں رقم بھیجنے کے لیے ایک آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کر سکتے ہیں۔
انڈیا پوسٹ دیگر ممالک کے ڈاک آپریٹرز کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ یو پی آئی سے چلنے والی پوس ٹرانسفر کے مزید بین الاقوامی راہداریوں کو فعال کیا جا سکے۔ اس سے بیرونِ ملک مقیم بھارتی برادری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

********
ش ح۔ا ک۔ر ب
U-2230
(रिलीज़ आईडी: 2300550)
आगंतुक पटल : 12