بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وشوکرما کے مستفیدین کو دہلی کے لال قلعے میں80 ویں یوم آزادی کی تقریب کے مشاہدے کے لیے ’خصوصی مہمانوں‘ کے طور پر مدعو کیا گیا


دہلی این سی آر سے 100 مستفیدین تقریب میں شرکت کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 14 AUG 2026 10:45AM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 15 اگست 2026 کو دہلی کے لال قلعے میں منعقد ہونے والی 80 ویں یوم آزادی کی تقریب دیکھنے کے لیے، دہلی-این سی آر سے ’پی ایم وشوکرما‘کے 100 مستفیدین کو بطور ’خصوصی مہمان‘ مدعو کیا ہے۔ یہ تمام مستفیدین اپنے شریک حیات یا ساتھی کے ساتھ اس قومی جشن میں شرکت کریں گے۔

ان خصوصی مہمانوں میں مختلف روایتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین دستکار بھی شامل ہیں، جو خواتین کی اقتصادی خود مختاری، روزگار میں ان کی بڑھتی ہوئی شرکت اور ہندوستان کے بھرپور دستکاری و ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں ان کے اہم کردار کو مضبوط بنانے میں اس اسکیم کے تعاون کی عکاسی کرتی ہیں۔

مستفیدین کا اعتراف اور پذیرائی:

اس تقریب میں شرکت کے حصے کے طور پر، پی ایم وشوکرما کے مستفیدین کو ان کی خدمات کے اعتراف اور پذیرائی کے طور پر یادگاری تحائف (سووینئر) پیش کیے جائیں گے۔ اس کے بعد 14 اگست 2026 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، دہلی میں وزارتِ ایم ایس ایم ای  کے حکام کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات ہوگی ، جس میں ہندوستان کے روایتی فنون اور ثقافتی ورثے میں ان کی اہم خدمات کو سراہا جائے گا۔

پی ایم وشوکرما اسکیم کے بارے میں:

پی ایم وشوکرما حکومت ہند کے اہم ترین فلیگ شپ اقدامات میں سے ایک ہے، جس کا مقصد روایتی پیشوں سے وابستہ دستکاروں اور کاریگروں کو جامع تعاون فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکیم مہارت کی بہتری ، جدید اوزاروں، مالی امداد، ڈیجیٹل سہولتوں اور منڈیوں سے ربط  کے ذریعے مدد فراہم کرتی ہے تاکہ کاریگروں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنایا جا سکے، روایتی فنون کو مضبوط کیا جا سکے اور پائیدار روزگار کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 30 لاکھ روایتی دستکاروں اور کاریگروں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔

ہندوستان کے روایتی دستکاروں اور کاریگروں کی خدمات کا اعتراف:

مدعو کیے گئے مستفیدین پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت شامل تمام 18 روایتی شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں درزی، بڑھئی، سنار، لوہار اور قفل ساز (تالے و چابی بنانے والے) وغیرہ شامل ہیں۔ ان مدعو مستفیدین نے اس اسکیم کے تحت مختلف سہولیات حاصل کی ہیں، جن میں رجسٹریشن، بنیادی ہنر مندی کی تربیت، اوزاروں کا کٹ اور دیگر فراہم کردہ مراعات شامل ہیں۔

 

یوم آزادی کی تقریب میں پی ایم وشوکرما کے مستفیدین کی شرکت، ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے میں روایتی دستکاروں اور کاریگروں کی انمول خدمات کا شاندار اعتراف ہے۔ لال قلعے میں ان کی موجودگی انہیں 80 ویں یوم آزادی کی عظمت و شان کا براہِ راست مشاہدہ کرنے اور اس تاریخی قومی جشن کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرے گی۔

پی ایم وشوکرما اسکیم کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے کیو آر کوڈ  اسکین کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MS5M.jpg

 

********

ش ح۔ س ک –ش ہ ب

U-2075


(रिलीज़ आईडी: 2299306) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Punjabi , Gujarati , Telugu , Malayalam