امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ و امدادباہمی کےمرکزی وزیرجناب امت شاہ نے ‘‘ہر گھر ترنگا’’ مہم کے تحت نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں شروع کی گئی ‘‘ہر گھر ترنگا’’ مہم ہر ہندوستانی کے دل میں حب الوطنی اور قومی فخر کے جذبے کو مزید مضبوط کر رہی ہے

ترنگا ہمارے ملک کے لیے ہمارے مقدس فخر اور ہماری یکجہتی کی طاقت کی علامت ہے

کروڑوں ہم وطن ترنگے کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں

وزیر داخلہ نے ہر شہری سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک میں لاکھوں دیگر ہم وطنوں کے ساتھ متحد ہو کر شامل ہوں

ہر شہری کو چاہیے کہ اپنے گھر پر ترنگا لہرا کر حب الوطنی کا جشن منائے اور harghartiranga.com پر اپنی سیلفی اپ لوڈ کرے

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 5:40PM by PIB Delhi

امورداخلہ وامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے تحت نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔ وزیر داخلہ نے ہر شہری سے اپیل کی کہ وہ لاکھوں دیگر ہم وطنوں کے ساتھ اس تحریک میں متحد ہو کر شامل ہوں اور اپنے گھروں پر ترنگا لہرا کر حب الوطنی کا جشن منائیں اور harghartiranga.com پر اپنی سیلفی اپ لوڈ کریں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آج نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر میں نے #HarGharTiranga مہم کے تحت ترنگا لہرایا۔ مودی جی کی قیادت میں شروع کی گئی یہ مہم آج ہر ہندوستانی کے دل میں حب الوطنی اور قومی فخر کے جذبے کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔ آج کروڑوں ہم وطن ترنگے کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔‘‘

وزیر داخلہ نے ’ایکس‘ پر ایک اور پوسٹ میں کہا، ’’ترنگا ہمارے ملک کے لیے ہمارے مقدس فخر اور ہماری یکجہتی کی طاقت کی علامت ہے۔ قومی پرچم لہرا کر میں نے #HarGharTiranga مہم میں شمولیت اختیار کی۔ میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لاکھوں دیگر ہم وطنوں کے ساتھ اس تحریک میں متحد ہو کر شامل ہو اور اپنے گھروں پر ترنگا لہرا کر حب الوطنی کا جشن منائے اور harghartiranga.com پر اپنی سیلفی اپ لوڈ کرے۔‘‘

 

*****

 

ش  ح۔ک ح - ف ر

U-no-2040


(रिलीज़ आईडी: 2299073) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , Marathi , Odia , English , हिन्दी , Gujarati , Kannada , Malayalam