وزیراعظم کا دفتر
ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم نے ہندوستان کی مضبوط کاوشوں کو اجاگر کیا
प्रविष्टि तिथि:
12 AUG 2026 1:37PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر آج کہا کہ ہم ہاتھیوں کی شان و شوکت کا جشن منا رہے ہیں، جو ہندوستان کے ماحولیاتی ورثے کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ دنیا کے جنگلی ایشیائی ہاتھیوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہاتھیوں کے 33 محفوظ پناہ گا ہیں ہیں، جو ہاتھیوں کو رہنے کے لیے محفوظ مسکن فراہم کرتے ہیں اور ان کے طویل مدتی تحفظ کی ہماری کوششوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ جناب مودی نے جنگلات کے تمام اہلکاروں، سائنس دانوں، ماہرین حیوانات، مہاوتوں اور مقامی برادریوں پر بھی فخر کا اظہار کیا، جو ان تمام کوششوں کا لازمی حصہ ہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے کہا:
’’ ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم ہاتھیوں کی شان و شوکت کا جشن منا رہے ہیں، جو ہندوستان کے ماحولیاتی ورثے کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ یہ خوش آئند ہے کہ دنیا کے جنگلی ایشیائی ہاتھیوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔ ہمارے ملک میں ہاتھیوں کے 33 محفوظ پناہ گاہیں ہیں، جو ہاتھیوں کو مسکن فراہم کرتے ہیں اور ان کے طویل مدتی تحفظ کی ہماری کوششوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ ہمیں جنگلات کے تمام اہلکاروں، سائنس دانوں، ماہرین حیوانات، مہاوتوں اور مقامی برادریوں پر بھی فخر ہے، جو ان تمام کوششوں کا لازمی حصہ ہیں۔‘‘
*****
ش ح۔ م ش۔ ص ج
U.No. 1899
(रिलीज़ आईडी: 2298243)
आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam