صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ازبکستان کے وزیر خارجہ نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

प्रविष्टि तिथि: 03 AUG 2026 3:02PM by PIB Delhi

جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ عزت مآب جناب سعیدوف بختیار اوڈیلووچ نے آج 3 اگست 2026 کو راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کی صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

1.jfif

راشٹرپتی بھون میں جناب اوڈیلووچ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی تعلقات ہیں، جن کی بنیاد قدیم تجارتی راستوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنِ تعمیر، زبان، پکوان، موسیقی اور مذہبی روایات جیسی مشترکہ وراثت نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ دورے پر آئے وفد میں شامل اہم رہنماؤں کی موجودگی اور دورے کے دوران ہندوستان-ازبکستان تجارتی فورم کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے صنعتی شعبوں کا ایک دوسرے کی منڈیوں پر اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کان کنی کے شعبے، خاص طور پر نایاب ارضی معدنیات ،زراعت، دواسازی اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

2.jfif

صدرِ جمہوریہ نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ ازبکستان کے 3,000 سے زائد افسران، پیشہ ور افراد اور طلبہ نے ہمارے آئی ٹی ای سی تربیتی پروگراموں اور دیگر اسکالرشپ پروگراموں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 16,000 سے زائد ہندوستانی طلبہ ازبکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کام کر رہے ہیں اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح کے تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس دورے کے دوران ہونے والے تبادلۂ خیال سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO. 1200

 

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2293780) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam