وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے ڈیکاتھلون مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر تیجسوِن شنکر کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 AUG 2026 8:43AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گلاسگو میں منعقدہ دولتِ مشترکہ کھیل 2026 کے مردوں کے ڈیکاتھلون مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر تیجسوِن شنکر کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تیجسوِن شنکر نے تمام دس مقابلوں میں غیر معمولی ہمہ جہت کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جناب مودی نے اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد دی اور ان کے روشن مستقبل اور مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’ہندوستانی کھلاڑی مسلسل تاریخ رقم کر رہے ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں!

تیجسوِن شنکر نے گلاسگو میں منعقدہ دولتِ مشترکہ کھیلوں کے مردوں کے ڈیکاتھلون مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے دسوں مقابلوں میں شاندار اور ہمہ جہت کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ میری دعا ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے رہیں۔ میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔

#CWG2026‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1089

 


(ریلیز آئی ڈی: 2292916) وزیٹر کاؤنٹر : 5