وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو کی میرابائی چانو کے لیے ارجن ایوارڈ کی سفارش


جناب جادھو نے کھیلوںچانو کی شاندار کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے مرکزی وزیر کھیل کو خط لکھا

प्रविष्टि तिथि: 31 JUL 2026 4:40PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ گنپت راؤ جادھو نے اپنی جانب سے پہل کرتے ہوئے امور نوجوان اورکھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے ہندوستان کی معروف ویٹ لفٹر اور اولمپک تمغہ یافتہ میرا بائی چانو کو رواں برس باوقار ’ارجن ایوارڈ‘ دینے کی سفارش کی ہے۔

اپنے خط میں مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو نے میرا بائی چانو کی غیر معمولی کامیابیوں اور ہندوستانی ویٹ لفٹنگ میں ان کی شاندار خدمات کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے اس بات کا ذکر کیا کہ منی پور سے تعلق رکھنے والی اس کھلاڑی نےدولت مشترکہ کھیلوں میں اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے تاریخ رقم کی ہے اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

جناب پرتاپ راؤ جادھو نےدولت مشترکہ کھیلوں کے مسلسل ایڈیشنز میں میرا بائی چانو کی طلائی تمغے جیتنے کی شاندار ریکارڈ کارکردگی اور ان موقعوں پر ہندوستان کو سب سے پہلا طلائی تمغہ دلانے والی کھلاڑی ہونے کے اعزاز کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے 48 کلوگرام وزن کے زمرےمیں ان کی غیر معمولی کارکردگی کو بھی سراہا، جس میں اسنیچ، کلین اینڈ جک اور مجموعی لفٹ کے شعبوں میں ان کے ذریعہ قائم کردہ ریکارڈ ساز کارکردگی شامل ہے۔

جناب جادھو نےاس بات کی مزید نشاندہی کی کہ میرا بائی چانو کو اولمپک تمغہ جیتنے کے علاوہ ملک کے کئی اعلیٰ ترین کھیلوں کے اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے، جن میں میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ اور پدم شری شامل ہیں۔ تاہم، ارجن ایوارڈ حاصل کرنے کا ان کا بچپن کا خواب ہے، جو انہوں نے منی پور کے اپنے گاؤں میں تربیتی ایام کے دوران دیکھا تھا، ابھی تک پورا نہیں ہو سکا ہے۔

 

امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر سے ان کی نامزدگی پر غور کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جناب جادھو نے اس بات کا اظہار کیا کہ میرا بائی چانو کو ارجن ایوارڈ سے نوازنا ان کی شاندار کارکردگی، غیر معمولی صلاحیتوں اور ہندوستانی کھیلوں میں ان کے گراں قدر تعاون کا ایک بہترین اعتراف ہوگا۔

جناب پرتاپ راؤ جادھو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منی پور کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے لے کر ہندوستان کی کامیاب ترین ویٹ لفٹرز میں سے ایک بننے تک کا میرا بائی چانو کا متاثر کن ثر ان کے عزائم، مستقل مزاجی اور لگن کا ثبوت ہے، جو کروڑوں نوجوان ہندوستانیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

****

ش ح۔م ع ن۔ ت ع

U- 1048


(रिलीज़ आईडी: 2292612) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Telugu , Malayalam