وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے تھانے میں عمارت گرنے سے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
وزیرِ اعظم نے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 1:08PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے تھانے میں ایک عمارت گرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے کی خبر سن کر انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے غم کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ وزیرِ اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ ہر زخمی کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
‘‘مہاراشٹر کے تھانے میں عمارت گرنے کے باعث ہونے والے جانی نقصان کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ دعا ہے کہ تمام زخمی جلد از جلد صحت یاب ہوں۔
وزیرِ اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔’’ - وزیرِ اعظم نریندر مودی۔
******
(ش ح ۔ ش ت ۔ت ا(
U.No.1021
(रिलीज़ आईडी: 2292414)
आगंतुक पटल : 3