خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے شہریوں سے خواتین اور بچوں کیلئے اہم ہیلپ لائن خدمات تک فوری رسائی کیلئے مشن شکتی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی
प्रविष्टि तिथि:
31 JUL 2026 11:20AM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشن شکتی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں،جو خواتین اور بچوں کی حفاظت اور امداد کی سہولت کو صرف ایک کلک پر فراہم کرتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں مرکزی وزیر نے کہا کہ مشن شکتی ایپ خواتین اور بچوں کی حفاظت، معاونت اور بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے ایک ہی پلیٹ فارم پر اہم ہیلپ لائن خدمات تک تیز اور آسان رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جن میں ویمن ہیلپ لائن 181، ایمرجنسی سروس 112، پوشن اور پی ایم ایم وی وائی ہیلپ لائن 1515، نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930، نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کی قانونی امداد ہیلپ لائن 15100، ٹیلی-مانس 14416 اور چائلڈ ہیلپ لائن 1098 شامل ہیں۔
انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشن شکتی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ان اہم ہیلپ لائن خدمات کی معلومات اپنے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور دیگر جاننے والوں تک بھی پہنچائیں۔
********
ش ح۔ک ا ۔رض
U-1007
(रिलीज़ आईडी: 2292292)
आगंतुक पटल : 10