وزارت اطلاعات ونشریات
ویوز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں سے میڈیا اور تفریحی صنعت کے لیے کاروبار، سرمایہ کاری اور اختراع کے نئے مواقع کا فروغ
آئی آئی سی ٹی ہندوستان کے اے وی جی سی-ایکس آرماحولیاتی نظام میں صلاحیت سازی، اختراع اور عالمی شراکت داری کو فروغ دے رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
29 JUL 2026 3:56PM by PIB Delhi
وزارت اطلاعات و نشریات نے اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (اے وی جی سی-ایکس آر) کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے واسطے دو ڈیجیٹل پلیٹ فارم، یعنی ویوز بازار اور ویو ایکس بنائے ہیں۔
ویوز بازار میڈیا اور تفریحی صنعت کے لیے سال بھرسرگرم رہنے والی گلوبل مارکیٹ پلیس اور رابطہ کاری کا پلیٹ فارم ہے، جو فلموں، اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس)، گیمنگ، ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (ایکس آر)، ایمرسیو میڈیا، موسیقی اور ڈیجیٹل مواد کے شعبوں میں منظم کاروباری روابط، کاروبار سے کاروبار (بی ٹو بی) ملاقاتوں، نئی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری میں سہولت اور بین الاقوامی تال میل کو فروغ دیتا ہے۔
ویو ایکس میڈیا اور تفریحی صنعت میں اختراع کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اسٹارٹ اَپ پلیٹ فارم ہے، جو سرمایہ کاروں سے روابط، شراکت دار اداروں اور انکیوبیٹرکے نیٹ ورک کے ذریعے سرمایہ کاری تک رسائی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ ویو ایکس کے ذریعہ براہِ راست مالی معاونت فراہم نہیں کی جاتی ہے، تاہم یہ انکیوبیشن اور سرمایہ کاروں کے سامنے منصوبوں کی پیشکش (پچنگ) کانیٹ ورک مہیا کر کے اسٹارٹ اَپس کی معاونت کرتا ہے۔
حکومت نے اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (اے وی جی سی-ایکس آر) کے لیے قومی مرکزِ امتیاز (نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس) کے طور پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئٹو ٹیکنالوجیز (آئی آئی سی ٹی) کاقیام کیا ہے۔ آئی آئی سی ٹی، حکومتِ مہاراشٹر اور صنعت سے وابستہ مختلف اداروں کے اشتراک سے کام کر رہا ہے۔
آئی آئی سی ٹی نے اے وی جی سی-ایکس آر ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے واسطے عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ عالمی شراکت داریاں قائم کی ہیں۔ ان شراکت داریوں کا محور نصاب کی مشترکہ تیاری، خصوصی مہارتوں کے پروگرام، جدید ٹیکنالوجیز تک رسائی، تحقیق و ترقی، انٹرن شپ، اسٹارٹ اَپ انکیوبیشن، وظائف، صنعتی ماہرین کی رہنمائی اور بین الاقوامی سطح پر مہارتوں کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
یہ معلومات اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ دار سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔
***
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
Urdu.No-859
(रिलीज़ आईडी: 2291114)
आगंतुक पटल : 17