ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے جنوبی وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن میں پربھنی-مدکھیڑ سیکشن کیلئے 163 کروڑ روپے کے الیکٹرک ٹریکشن اپ گریڈیشن منصوبےکو منظوری دی


زیادہ مال برداری کی ضروریات پوری کی جا سکیں اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو چلانے میں مدد کیلئے 164 ٹریک کلومیٹر سے زیادہ ٹریکشن سسٹم کو اپ گریڈ کیاجائےگا

प्रविष्टि तिथि: 28 JUL 2026 1:39PM by PIB Delhi

ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نیٹ ورک کی صلاحیت کو بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، ہندوستانی ریلوے نے جنوبی وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن میں پربھنی-مدکھیڑ ڈبل لائن سیکشن پر برقی ٹریکشن نظام کو جدید بنانے کی منظوری دی ہے ۔ اس منصوبے میں بجلی کی فراہمی سے متعلق تنصیب کے کام بھی شامل ہیں ، جسے 163 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی ہے۔

اس منصوبے کے تحت 164 ٹریک کلومیٹر کے طویل حصے میں موجودہ 1x25کے وی برقی ٹریکشن نظام کو جدید 2x25 کے وی نظام میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس کے لیے بجلی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ بڑھتے ہوئے برقی بوجھ کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔

پربھنی-مدکھیڑ سیکشن حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ہائیلی یوٹیلائزڈ نیٹ ورک (ایچ یو این) روٹ-9 کا حصہ ہے ، جو اجمیر-اندور-کھنڈوا-اکولا-پورنا-مدکھیڑ-سکندرآباد-محبوب نگر-دھون کو آپس میں جوڑتا ہے ۔

جدید ٹریکشن نظام سے ٹرین آپریشن کے لئے بجلی کی فراہمی مزید مضبوط ہوگی، جس سے اس سیکشن پر زیادہ مال بردار ٹرینیں چلانے کی صلاحیت بڑھے گی اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے آپریشن میں بھی مدد ملے گی۔یہ 2030-2029 تک 3,000 ملین ٹن  مال برداری کے ہدف کو حاصل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

یہ منصوبہ ملک بھر میں زیادہ گنجان ریلوے راستوں پر برقی بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن م

U.NO.726


(रिलीज़ आईडी: 2290323) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada