شہری ہوابازی کی وزارت
عوامی ایڈوائزری: دھوکہ دہی والی ایئر سویدھا 2.0 ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں
प्रविष्टि तिथि:
25 JUL 2026 3:59PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کی وزارت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بعض فرضی ویب سائٹس اور پورٹل خود کو ایئر سویدھا 2.0 کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے مسافروں کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہیں ادائیگی کے گیٹ ویز کی جانب منتقل کر رہے ہیں۔
مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایئر سویدھا 2.0 کی تمام خدمات مفت فراہم کی جاتی ہیں اور سیلف ڈیکلریشن فارم جمع کرانے کے لیے کسی قسم کی فیس یا ادائیگی درکار نہیں ہے۔ ایئر سویدھا 2.0 کا واحد سرکاری پورٹل درج ذیل ہے:
https://airsuvidha.civilaviation.gov.in/
مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی ذاتی یا سفر سے متعلق معلومات درج کرنے سے قبل ویب سائٹ کے یو آر ایل کی احتیاط سے تصدیق کر لیں اور کسی بھی غیر مجاز ویب سائٹ پر، جو ایئر سویدھا 2.0 کی خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہو، کسی قسم کی ادائیگی کرنے سے گریز کریں۔
مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ صرف سرکاری ایئر سویدھا 2.0 پورٹل ہی استعمال کریں اور مستند معلومات کے لیے حکومتِ ہند کی سرکاری اطلاعات اور اعلانات پر ہی اعتماد کریں۔
یہ اطلاع مسافروں میں بیداری پیدا کرنے اور عوامی تحفظ کے مفاد میں جاری کی جا رہی ہے۔
***
ش ح ۔ ا ع خ ۔ ر ا
U. No. 581
(रिलीज़ आईडी: 2289378)
आगंतुक पटल : 7