وزارت اطلاعات ونشریات
گزشتہ دو برسوں میں فحش مواد دکھانے اور آئی ٹی ایکٹ اور دیگر قابل اطلاق قوانین کی خلاف ورزیوں پر 50 او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو غیر فعال کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 3:15PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج لوک سبھا میں ، جناب راج بھاؤ پرکاش واجے کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا پر حالاتِ حاضرہ کے ناشرین اور آن لائن تیار کردہ مواد کے ناشرین (او ٹی ٹی پلیٹ فارمز) کے لیے ادارہ جاتی نظام قائم کرنے کے مقصد سے آئی ٹی ایکٹ، 2000 کے تحت 25 فروری ، 2021 ء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا، ایتھکس کوڈ) ضابطہ ، 2021 کو نوٹیفائی کیا ہے۔
ان ضابطوں کے حصہ- III میں ڈیجیٹل نیوز ناشرین اور آن لائن تیار کردہ مواد کے ناشرین (او ٹی ٹی پلیٹ فارمز) کے لیے ضابطہ اخلاق فراہم کیا گیا ہے۔ شکایات کا ازالہ آئی ٹی رولز، 2021 کی دفعات کے تحت کیا جاتا ہے۔
آئی ٹی ایکٹ، 2000 کی دفعہ 79 ( 3 ) ( بی ) میں غیر قانونی مواد کو ہٹانے/اس تک رسائی کو غیر فعال کرنے کے لیے انٹرمیڈیریز کو نوٹس جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
حکومت شکایات کی بنیاد پر باقاعدگی سے ایسے انٹرمیڈیریز اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ حکومت نے گزشتہ دو برسوں میں بھارت میں عوامی رسائی کے لیے 50 او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو فحش مواد دکھانے اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات 67 اور 67 اے ، بی این ایس کی دفعہ 294 اور خواتین کی نامناسب عکاسی (ممانعت) ایکٹ، 1986 کی دفعہ 4 کی خلاف ورزی کے سبب غیر فعال کیا ہے۔
*****
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U. No. 338
(रिलीज़ आईडी: 2287874)
आगंतुक पटल : 7