وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ویوز فلم بازار اسکرین رائٹرز لیب 2025 کے پروجیکٹ ’یا یاور – دی مائیگریٹنگ برڈ‘ نے بین الاقوامی تعاون کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے


اسکرین رائٹرز لیب کے تحت تیار کردہ پروجیکٹ نے ترقی، فنانسنگ، پروڈکشن اور بین الاقوامی پوزیشننگ کے لیے فن لینڈ کی پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ شراکت داری کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 1:05PM by PIB Delhi

ویوز فلم بازار، جو کہ بھارت سرکار کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت نیشنل فلم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے زیر اہتمام منعقد ہوتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ ”یا یاور – دی مائیگریٹنگ برڈ“، جو ویوز فلم بازار اسکرین رائٹرز لیب 2025 کے لیے منتخب کردہ پروجیکٹ ہے، نے بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کیے ہیں

اس پروجیکٹ نے آئی رولر میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (انڈیا)، اور نورس کی پروڈکشنز (فن لینڈ) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ مشترکہ طور پر فلم کو بین الاقوامی سامعین کے لیے تیار، فنانس، پروڈیوس اور پوزیشن کیا جا سکے۔ لیٹر آف انٹینٹ کے تحت، آئی رولر میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ لیڈ پروڈیوسر کے طور پر کام کرے گا، جو فنانسنگ، پروڈکشن پلاننگ اور عمل درآمد کی قیادت کرے گا، جب کہ نورس کی پروڈکشنز فن لینڈ میں پوسٹ پروڈکشن سرگرمیوں کی قیادت اور سہولت فراہم کرے گا اور پروجیکٹ کی بین الاقوامی رسائی اور فیسٹیول پوزیشننگ میں مدد کرے گا

یہ تعاون باصلاحیت بھارتی اسکرین رائٹنگ ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور عالمی تعاون کے لیے بامعنی مواقع پیدا کرنے میں ویوز فلم بازار اسکرین رائٹرز لیب کے بڑھتے ہوئے اثر کو ظاہر کرتا ہے۔ لیب سے بین الاقوامی شراکت داری تک پروجیکٹ کی پیش رفت اسکرپٹ کی ترقی سے آگے بڑھ کر پروڈکشن اور بین الاقوامی استحصال کے راستے ہم وار کرنے میں لیب کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

ڈائریکٹر جنرل، این ایف ڈی سی، جناب پرکاش ماگدم نے کہا، ”اسکرین رائٹرز لیب کا مقصد بھارتی آوازوں کو وہ ہنر، رہ نمائی اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا تھا جس کی انھیں ضرورت ہے۔ لیب کے رائٹنگ روم سے ایک پروجیکٹ کا بین الاقوامی شراکت داری تک پہنچنا بالکل وہی نتیجہ ہے جس کے لیے پروگرام ڈیزائن کیا گیا تھا۔“

پروجیکٹ کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ڈاکٹر درشن اشون تریویدی نے کہا، ”میں این ایف ڈی سی اسکرین رائٹرز لیب کا شکر گزار ہوں۔ میں آئی رولر، بھارت اور نورس کی، فن لینڈ کے ساتھ تعاون کے بارے میں پرجوش ہوں۔“

ویوز فلم بازار ڈاکٹر درشن اشون تریویدی اور باہمی تعاون کرنے والے پروڈیوسرز کو اس کام یابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ”یا یاور – دی مائیگریٹنگ برڈ“ کے عالمی اسٹیج کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھنے کا منتظر ہے

ویوز فلم بازار اسکرین رائٹرز لیب 2026 کے لیے اندراجات کی درخواست جلد ہی کھلے گی۔ تفصیلات ویوز فلم بازار اور این ایف ڈی سی کے پلیٹ فارمز پر اعلان کی جائیں گی

ویوز فلم بازار اسکرین رائٹرز لیب کے بارے میں

2007 میں قائم شدہ، اسکرین رائٹرز لیب این ایف ڈی سی کے ویوز فلم بازار کی ایک اہم ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پہل ہے۔ منتخب لکھاری بھارتی اور بین الاقوامی سرکردہ مینٹورز کی رہ نمائی میں ایک جامع، کثیر مرحلہ پروگرام کے ذریعے اپنی فیچر اسکرین پلے پر کام کرتے ہیں، جو فلم بازار میں ایک پِچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔ لیب میں تیار کردہ اسکرین پلے میں دی لنچ باکس، لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ، دم لگا کے ہیشہ، تتلی، اے ڈیتھ ان دی گنج اور اولوژوکو شامل ہیں۔

ویوز فلم بازار کے بارے میں

ویوز فلم بازار، جو این ایف ڈی سی کے زیر اہتمام منعقد ہوتا ہے، جنوبی ایشیا کا ایک ممتاز فلم بازار ہے، جو سالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کے ساتھ گوا میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ دنیا بھر سے پروڈیوسرز، فنانسرز، سیلز ایجنٹس، ڈسٹری بیوٹرز، فیسٹیول پروگرامرز اور خریداروں کو یکجا کرتا ہے تاکہ نئے پروجیکٹس اور ٹیلنٹ کو دریافت اور سپورٹ کیا جا سکے۔ ویوز فلم بازار کا 20 واں ایڈیشن 20 - 24 نومبر 2026 کو منعقد ہونے والا ہے، جو پچھلے سال کی کام یابی پر مبنی ہے۔

این ایف ڈی سی کے بارے میں

نیشنل فلم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، جو 1975 میں شامل کی گئی، بھارت سرکار کی اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت کام کرتی ہے۔ یہ بھارتی سینما کے فروغ اور ترقی کے لیے نوڈل ایجنسی ہے، اور یہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) اور ویوز فلم بازار کا اہتمام کرتی ہے، ساتھ ہی ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ، پروڈکشن اور فلم فیسیلیٹیشن کے اقدامات کی ایک رینج بھی پیش کرتی ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 359


(रिलीज़ आईडी: 2287828) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam