وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مالی معاونت، بین الاقوامی شراکت داریوں اور عالمی سطح پر تشہیر کے ذریعےحکومت ہندوستانی فلم سازوں کی حمایت کر رہی ہے

ہندوستانی فلم کے شعبے میں مواقع اور چیلنجوں کا مزید جائزہ لینے کے لیے ایک اعلٰی سطحی مطالعتاتی گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 4:15PM by PIB Delhi

فلم مواد کی تیاری، مواصلات اور تشہیر (ڈی سی ڈی ایف سی) کی اسکیم کے تحت حکومت علاقائی فلموں کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔ ان اقدامات سے مہاراشٹر سمیت ملک بھر کے فلم ساز مستفید ہو رہے ہیں اور  ہندوستان کے فلمی نظام کومضبوط بنانے اور اس کی عالمی مسابقت کو بڑھانے میں مدد  مل رہی ہے۔

حکومت نےہندوستانی فلمی نظام  کو تقویت دینے اور ہندوستانی سنیما کی عالمی رسائی کو وسعت دینے کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے ہیں۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ذریعے ایسے فلم سازوں کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر تشہیر اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے حکومت بڑے بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور فلم بازاروں میں ہندوستانی  فلم سازوں کی شرکت کی حمایت کرتی ہے۔ وزارت فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) اور انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) جیسے صنعتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے تاکہ ہندوستانی سنیما کو فروغ دیا جا سکے اور بین الاقوامی شراکت داری کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

اس کے علاوہ بیرون ملک بھارتی سفارت خانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے تاکہ بھارتی سنیما کے فروغ اور بھارتی و بین الاقوامی فلمی صنعتوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا سکے۔ ان اقدامات میں ویوز بازار، ورک اِن پروگریس لیبز، ویونگ رومز، فلم مارکیٹس اور بین الاقوامی مشترکہ فلم سازی  کو فروغ دینے والے پروگرام شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم بھارتی فلم سازوں کو منصوبوں کی تیاری، پیشہ ورانہ روابط استوار کرنے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

مہاراشٹر آج بھی ملک کے نمایاں فلمی مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور جدید سہولیات موجود ہیں۔ ممبئی کے گوریگاؤں میں دادا صاحب پھالکے چترنگری (فلم سٹی) واقع ہے، جبکہ پونے کا فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ( ایف ٹی آئی آئی) اور ممبئی کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئیٹو ٹیکنالوجیز ( آئی آئی سی ٹی)اس شعبے میں صلاحیت سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ممبئی، پونے اور ناسک میں نجی شعبے کے متعدد پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن مراکز بھی سرگرم عمل ہیں۔

فلمی شعبے سے متعلق مسائل اور امکانات کا مزید تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وزارتِ اطلاعات و نشریات نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی مطالعاتی گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس گروپ کی رپورٹ کی بنیاد پر آئندہ مزید پالیسی اقدامات مرتب کیے جائیں گے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل مروگن نے لوک سبھا میں ڈاکٹر امول رام سنگھ کولہے کے غیر ستارہ شدہ سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*****

 

ش ح۔ م ش  ۔ ص ج

U. No-358

 


(रिलीज़ आईडी: 2287775) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Kannada