صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے ہند-مالدووا تجارتی فورم سے خطاب کیا
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا، ہندوستان مالدووا کی کمپنیوں کو تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
20 JUL 2026 7:07PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج مالدووا کے دارالحکومت چیسیناؤ میں ہندوستان–مالدووا تجارتی فورم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مالدووا کی صدر محترمہ مایا ساندو بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ 1992 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہندوستان اور مالدووا کے درمیان گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام، جمہوری اقدار اور امن، ترقی و بین الاقوامی تعاون کے مشترکہ عزم پر استوار ہے۔
صدر مرمو نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت 2047 کے وژن کی جانب پیش قدمی کے دوران ہندوستان اعتماد، مشترکہ خوشحالی اور طویل مدتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل ہے، جہاں کاروباری صلاحیت، ڈیجیٹل تبدیلی، مینوفیکچرنگ میں عمدگی اور نوجوان، ہنرمند افرادی قوت ترقی کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جانب مالدووا اصلاحات پر مبنی نقطۂ نظر، اپنی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت، باصلاحیت افرادی قوت اور یورپی منڈیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے انضمام کے باعث ہندوستانی کاروباری اداروں کے لیے ایک اہم منزل بن کر ابھر رہا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان اور مالدووا کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، فن ٹیک، ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، قابل تجدید توانائی، جدید مینوفیکچرنگ، زراعت، غذائی پروسیسنگ، دواسازی، بایوٹیکنالوجی اور صحت کی دیکھ بھال سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں مالدووا کے قابل تجدید توانائی کے شعبے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھتی ہیں، جن میں شمسی توانائی، بیٹری ذخیرہ کاری، اسمارٹ گرڈ، گرین ہائیڈروجن اور دیگر صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ مالدووا کی کمپنیوں کے لیے ہندوستان تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان شفاف، قابل اعتماد اور سرمایہ کار دوست کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مالدووا کے کاروباری اداروں کو ہندوستان آ کر دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
انہوں نے ہندوستانی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں پر بھی زور دیا کہ وہ مالدووا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے امکانات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کاروباری صلاحیت، دور اندیشی اور عزم دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا اقتصادی شراکت داری کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صدرجمہوریہ مرمو نے اس امید کا اظہار کیا کہ بزنس فورم کے دوران ہونے والی بات چیت نئی شراکت داریوں اور اختراعی تعاون کی بنیاد رکھے گی، جس سے ہندوستان اور مالدووا کے درمیان اقتصادی تعاون نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔
فورم میں ہندوستان اور مالدووا کے ممتاز کاروباری نمائندے شرکت کر رہے ہیں، جو زراعت اور غذائی پروسیسنگ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، دواسازی، صحت، قابل تجدید توانائی، تعلیم، لاجسٹکس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
Please click here to see the President' Speech-
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :203 )
(रिलीज़ आईडी: 2286806)
आगंतुक पटल : 14