الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آدھار ایپ کے 4 کروڑ سے زائد ڈاؤن لوڈز، آسان اور سہل ڈیجیٹل شناختی خدمات کو فروغ


تقریباً 49 لاکھ  شہریوں  نے اپنا موبائل نمبر، جبکہ 11.65 لاکھ نے آدھار ایپ کے ذریعے اپنا پتہ اپ ڈیٹ کیا

شہریوں  نے آدھار ایپ کے ذریعے 1.9 کروڑ سے زائد مرتبہ بایومیٹرک لاک اور اَن لاک کی سہولت استعمال کی

प्रविष्टि तिथि: 18 JUL 2026 3:55PM by PIB Delhi

آدھار ایپ نے 4 کروڑ (40 ملین) ڈاؤن لوڈز کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جو آسان اور ڈیجیٹل شناختی خدمات پر شہریوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

آدھار ایپ کے بڑھتے ہوئے استعمال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ آدھار سے متعلق مختلف خدمات تک رسائی کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ اس کے ذریعے گھر بیٹھے پتہ اپ ڈیٹ کرنا، موبائل نمبر تبدیل کرنا، ای میل اپ ڈیٹ کرنا، بایومیٹرک لاک/اَن لاک کرنا اور ای-آدھار ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہے۔

ایپ کے آغاز سے اب تک 11.65 لاکھ پتوں کی کامیابی سے تجدید کی جا چکی ہے، جس کے باعث شہریوں کو آدھار سینٹر جانے کی ضرورت کے بغیر اپنے آدھار کی معلومات تازہ رکھنے میں سہولت ملی ہے۔

اسی طرح، ایپ کے ذریعے تقریباً 49 لاکھ موبائل نمبروں کو بھی اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے، جس سے شہری اپنے آدھار سے منسلک رابطہ معلومات کو درست اور تازہ رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یکم جولائی سے ای میل اپ ڈیٹ کی سہولت شروع ہونے کے بعد اب تک تقریباً 12.5 لاکھ ای میل پتے آدھار ایپ کے ذریعے شامل یا اپ ڈیٹ کیے جا چکے ہیں، جس سے جہاں ضرورت ہو، شہریوں اور یو آئی ڈی اے آئیکے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ اس سہولت کی پہلے 75 روپے فیس تھی، تاہم اب آدھار ایپ پر 31 دسمبر 2026 تک یہ خدمت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

ایپ میں رازداری اور تحفظ سے متعلق خصوصیات کو بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ شہریوں نے بایومیٹرک لاک/اَن لاک کی سہولت کو 1.91 کروڑ (19.1 ملین) سے زائد مرتبہ استعمال کیا ہے۔ یہ سہولت آدھار نمبر رکھنے والوں کو اپنی ذاتی معلومات پر زیادہ اختیار فراہم کرتی ہے، کیونکہ وہ ضرورت کے مطابق چند کلکس کے ذریعے اپنے بایومیٹرکس کو فوری طور پر لاک یا اَن لاک کر سکتے ہیں، جس سے سکیورٹی کی ایک اضافی سطح فراہم ہوتی ہے۔

آدھار ایپ کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ آدھار نمبر رکھنے والے شہری اپنی شناخت کو آسان، محفوظ اور رازداری کو ترجیح دیتے ہوئے دکھا، شیئر اور تصدیق کر سکیں۔ یہ ایپ ترقی یافتہ بھارت کے وژن کے تحت ڈیجیٹل انڈیا مشن کے مطابق عوام کی زندگی کو مزید آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

*********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 113


(रिलीज़ आईडी: 2286088) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Kannada , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil