وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے وکرم-1 کو کامیابی کے ساتھ بھیجے جانے پر اسکائی روٹ ایرو اسپیس کی ٹیم کو مبارک باد دی

प्रविष्टि तिथि: 18 JUL 2026 1:51PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج اسکائی روٹ ایرو اسپیس کی ٹیم سے بات کی اور وکرم-1 کو کامیابی کے ساتھ بھیجے جانے  پر انہیں مبارک باد دی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ بھارت کے خلائی سفر کا ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی شراکت نئے امکانات پیدا کر رہی ہے اور اختراع کی رفتار کو تیز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، "یہ کامیابی بے شمار نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور بے خوف ہو کر جدت طرازی کرنے کی ترغیب دے گی۔"

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپر اپنی پوسٹ میں کہا:

’’میں نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کی ٹیم سے بات کی اور انہیں وکرم-1 کو کامیابی کے ساتھ بھیجے جانے  پر مبارک باد دی۔

یہ بھارت کے خلائی سفر کا ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ ہمارے نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی شراکت نئے امکانات پیدا کر رہی ہے اور اختراع کو مزید تیز رفتار بنا رہی ہے۔

یہ کامیابی بے شمار نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور بے خوف ہو کر جدت طرازی کرنے کی ترغیب دے گی۔‘‘

*********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 111


(रिलीज़ आईडी: 2286064) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil , Malayalam