وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے مہاپربھو جگن ناتھ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے والا صدرجمہوریہ ہند کا مضمون شیئر کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 2:25PM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندر مودی نے صدرجمہوریہ ہنددروپدی مرمو کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے بچپن کی یادوں سے لے کر مہاپربھو جگن ناتھ سے وابستہ ان روحانی تجربات کا ذکر کیا ہے، جنہوں نے ان کی پوری زندگی کی فکری اور روحانی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ صدرِ جمہوریہ نے اپنے مضمون میں رتھ یاترا کی شان و شوکت اور اس غیرمتزلزل عقیدے کا بھی تذکرہ کیا ہے، جو عوامی خدمت کے سفر میں ہمیشہ ان کی رہنمائی کرتا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

ایک نہایت ذاتی اور جذباتی تحریر میں، صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو جی نے مہاپربھو جگن ناتھ کے تئیں اپنی زندگی بھر کی عقیدت کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بچپن کی یادوں سے لے کر ان روحانی تجربات تک کا تذکرہ کیا ہے، جنہوں نے ان کی زندگی کو نئی سمت اور معنویت عطا کی۔

وہ اپنے مضمون میں رتھ یاترا کی عظمت و شان اور اس عقیدے کا ذکر کرتی ہیں، جو عوام کی خدمت کے اپنے سفر میں مسلسل ان کی رہنمائی کرتا رہا ہے۔@rashtrapatibhvn

hindustantimes.com/opinion/puri-rath-yatra-on-odisha-puris-grand-road-a-devotees-submission-101784133943590.html

*****

(ش ح-ش آ- ت ع)

U-22

 


(रिलीज़ आईडी: 2285348) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Punjabi , Gujarati , Telugu , Malayalam