کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے برسلز میں یورپی صنعتی رہنماؤں سے ملاقات کی، ہندوستان–یورپی یونین کے درمیان صنعتی اور ٹیکنالوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

प्रविष्टि तिथि: 15 JUL 2026 8:20PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے 14 اور 15 جولائی 2026 کو ہندوستان–یورپی یونین تجارتی و ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کی وزارتی میٹنگ کے موقع پر برسلز میں صنعت پر مرکوز متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔

14 جولائی 2026 کو جناب پیوش گوئل نے تھیلس بیلجیئم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ایلین کیورین سے ملاقات کی، جس میں صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ٹیکنالوجی شراکت داری کے نئے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے سائیلوکس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ژاں کرسٹوف بوگار سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارتی مواقع کو وسعت دینے اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ ان ملاقاتوں کے ساتھ برسلز میں وزیر کی صنعتی رابطہ مہم کا آغاز ہوا، جس نے یورپی صنعت کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ تعمیری تبادلۂ خیال کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا اور آئندہ ملاقاتوں کی بنیاد رکھی۔

15 جولائی 2026 کو جناب پیوش گوئل نے وزیر خارجہ اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت کے ہمراہ فیڈریشن آف انٹرپرائزز اِن بیلجیئم (ایف ای بی) کی میزبانی میں منعقدہ بزنس راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں ہندوستان اور یورپ کی ممتاز صنعتی شخصیات نے شرکت کی اور تجارت میں سہولت، سرمایہ کاری کے بہاؤ، سپلائی چین کی مضبوطی اور ڈیجیٹل اختراع جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں، جناب پیوش گوئل نے ہوٹل اسٹائیگن برگر میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے وفد کے ارکان سے ملاقات کی۔ ہندوستانی صنعت کے نمائندوں نے مسابقتی صلاحیت میں اضافہ، ضابطہ جاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور ٹی ٹی سی کے فریم ورک کے تحت دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کے بارے میں اپنے خیالات پیش کیے۔ وزیر نے ہندوستانی صنعت کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور اختراع پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

برسلز میں جناب پیوش گوئل کی یہ ملاقاتیں صنعت کی قیادت میں ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں اور اس بات کو اجاگر کرتی ہیں کہ ہندوستان–یورپی یونین اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں کاروبار اور صنعت کا کردار نہایت اہم ہے۔ ہندوستان–یورپی یونین تجارتی و ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کی وزارتی میٹنگ کے موقع پر ہونے والی ان ملاقاتوں نے صنعتی شراکت داری کو مضبوط بنانے، اختراع کو فروغ دینے، منڈیوں تک بہتر رسائی کو یقینی بنانے اور یورپ میں ہندوستانی کاروباری اداروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے حکومت کے پختہ عزم کی ایک بار پھر توثیق کی۔

***

ش ح۔ ف ش ع

U: 04


(रिलीज़ आईडी: 2285175) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Malayalam