مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی کی جانب سے 1600 اور 140 مخصوص نمبرسیریز کے استعمال سے متعلق وضاحت
प्रविष्टि तिथि:
10 JUL 2026 4:05PM by PIB Delhi
میڈیا کے بعض حلقوں میں ایسی خبریں اور تبصرے شائع کیے گئے ہیں جن میں 1600 اور مخصوص 140 نمبر سیریزکے استعمال سے متعلق آرا پیش کی گئی ہیں، جن سے غلط فہمی یا ان سلسلوں کے عملی نظام کے بارے میں غلط تاثر پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس سلسلے میں درست ضابطہ جاتی صورتِ حال درج ذیل ہے:
(1) ٹیلی مواصلات کی ریگولیٹنگ اتھارٹی(ٹی آر اے آئی ) نے ہدایت دی ہے کہ xx1600 نمبر سیریزبینکنگ، مالیاتی خدمات اور بیمہ شعبے کے اداروں یعنی ریزرو بینک آف انڈیا، سیکیورٹی اینڈ ایکسچیج بورڈ آف انڈیا، آر آر ڈی اے آئی اور پی ایف آر ڈی اے کے زیر نگرانی ادارے، اپنے موجودہ صارفین سے خدمات اور لین دین سے متعلق رابطے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح سرکاری ادارے بھی حکومت سے شہریوں تک سرکاری معلومات پہنچانے کے لیے انہی نمبروں کا استعمال کریں گے۔ ان مخصوص نمبروں کے اجرا کا بنیادی مقصد ایسی اہم کالوں کو شہریوں اور صارفین کے لیے قابلِ اعتماد بنانا ہے۔ ٹیلی مواصلاتی تجارتی پیغامات سے متعلق صارفین کی ترجیحات کے ضابطے کے تحت 1600 سیریز سے آنے والی فون کال پر کسی بھی قسم کی شناختی نشاندہی، فلٹرنگ یا روک لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
(2) اتھارٹی نے تمام شعبوں کے اداروں کے لیے تشہیری کالوں کی غرض سےxx 140نمبر سیریز کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔ جو ادارے تشہیری کالوں کے لیے 140 سلسلے کے نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ مذکورہ ضابطے کے تحت رجسٹریشن کرانا ہوگا اور اس کی تمام شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ صارفین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ڈو ناٹ ڈسٹرب رجسٹری میں اپنی ترجیح درج کرکے 140 سیریز سے آنے والی تشہیری کالوں کو کسی ایک یا تمام شعبوں کے لیے قبول یا مسترد کر سکتے ہیں۔ اگر کسی صارف نے کسی مخصوص یا تمام شعبوں کی تشہیری کالیں بند کر رکھی ہوں تو اسے ان شعبوں سے 140 سیریز کے ذریعے کوئی کال موصول نہیں ہوگی۔ صارف اپنی ترجیح مختلف ذرائع سے، بشمول ٹریائی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے، درج کرا سکتا ہے۔ 140سیریزسے آنے والی کالوں پر کسی بھی قسم کی شناختی نشاندہی یا فلٹرنگ کی اجازت نہیں ہے، البتہ ڈو ناٹ ڈسٹرب رجسٹری کے مطابق انہیں روکا جا سکتا ہے، کیونکہ کسی بھی قسم کی اضافی نشاندہی ایسے صارفین کو گمراہ کر سکتی ہے جنہوں نے متعلقہ شعبے کی تشہیری کالیں وصول کرنے کی اجازت دے رکھی ہو۔
***
ش ح۔ع و ۔ ش ب ن
U-9798
(रिलीज़ आईडी: 2283330)
आगंतुक पटल : 10