نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے تمام تسلیم شدہ این ایس ایف کو 15 جولائی تک لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کھلاڑیوں کی اہلیت اور انتخاب کا طریقہ کار شائع کرنے کی ہدایت دی


وزارت کھیل نے لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 کے لیے اولمپک  کی اہلیت اور انتخاب کے معیار کی شفاف اشاعت کا مطالبہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 09 JUL 2026 5:32PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور  اور کھیل  کود کی وزارت نے تمام تسلیم شدہ قومی کھیل فیڈریشنوں (این ایس ایفز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کھلاڑیوں کی اہلیت اور انتخاب کا مکمل طریقۂ کار، بشمول انتخاب کے معیار اور عمل، عوام کے لیے شائع کریں۔

وزارت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اولمپکس، پیرا اولمپکس، ایشیائی کھیل، پیرا ایشیائی کھیل اور دولتِ مشترکہ کھیلوں جیسے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کی پالیسی اور معیار کو متعلقہ قومی کھیل فیڈریشن کی سرکاری ویب سائٹ پر متعلقہ مقابلوں کے آغاز سے کم از کم دو سال قبل شائع اور وسیع پیمانے پر مشتہر کیا جانا چاہیے۔

وزارت نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ انتخابی پالیسی اور معیار کی تفصیلات قومی کھیل فیڈریشنوں کی رکن اکائیوں اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ) کے ساتھ بھی مشترک کئے جائیں ۔

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا انعقاد 14 جولائی سے 30 جولائی 2028 تک ہوگا۔

وزارت نے بتایا ہے کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے اہلیت کے طریقۂ کارمتعلقہ بین الاقوامی کھیل فیڈریشنوں کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں، جو درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں۔

https://www.olympics.com/ioc/documents/olympic-games/los-angeles-2028-olympic-games

اسی کے مطابق، تمام تسلیم شدہ قومی کھیل فیڈریشنوں (این ایس ایفز) سے کہا گیا ہے کہ وہ اولمپکس 2028 کے لیے کھلاڑیوں کی اہلیت اور انتخاب کے طریقۂ کار، بشمول انتخاب کے معیار اور مکمل عمل، کو اپنی سرکاری ویب سائٹس پر فوری طور پر اور ہر صورت میں  15 جولائی 2026 تک شائع کریں۔

قومی کھیل فیڈریشنوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انتخاب کے اس طریقۂ کار کو اپنی تمام وابستہ ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کھیل ایسوسی ایشن  تک بھی پہنچائیں۔

اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل میں مزید شفافیت، جوابدہی اور غیر جانب داری کو فروغ دینا ہے، تاکہ اولمپکس کے لیے اہلیت کے تقاضے، انتخابی معیار اور انتخاب کا مکمل طریقۂ کار تمام متعلقہ فریقوں کے فائدے کے لیے بروقت عوامی دسترس میں دستیاب ہو۔

 

********

ش ح ۔  ت ف۔  ت ا

U. No.9764


(रिलीज़ आईडी: 2282958) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam