خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوچی میں برکس خواتین ورکنگ گروپ کا اجلاس آج سے شروع

प्रविष्टि तिथि: 06 JUL 2026 12:17PM by PIB Delhi

کوچی، 6 جولائی 2026: بھارت نے اپنی برکس چیئرمین شپ 2026 کے تحت کیرالہ کے شہر کوچی میں برکس خواتین ورکنگ گروپ کے اجلاس کا آغاز کر دیا ہے۔اس دو روزہ اجلاس میں برکس رکن ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کر رہے ہیں، جو خواتین کو بااختیار بنانے، خواتین کی قیادت میں ترقی  اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اہم امور پر غور و خوض کریں گے۔

وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزارتِ خواتین و اطفال  کی ترقی کے سیکریٹری جناب انل ملک نے کہا: "اگرچہ جغرافیہ نے ہمیں جسمانی طور پر ایک دوسرے سے دور رکھا، لیکن خواتین کو بااختیار بنانے کے ہمارے مشترکہ عزم نے ہمیں ہمیشہ جوڑے رکھا ہے۔"انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس بامعنی گفتگو، باہمی سیکھنے اور تعمیری تعاون کے لیے مؤثر ثابت ہوگا، جس سے برکس ممالک کے درمیان خواتین کو بااختیار بنانے کے اجتماعی عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

بھارت کی برکس چیئرمین شپ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب ملک نے کہا کہ خواتین سے متعلق ٹریک کو چار ترجیحی شعبوں کی رہنمائی حاصل رہی ہے، جو برکس ممالک کی مشترکہ امنگوں اور موجودہ عالمی چیلنجز کی عکاسی کرتے ہیں۔ان میں شامل ہیں: خواتین کی حکمرانی اور قیادت کے ذریعے زیادہ مضبوط برکس کی تشکیل؛ تبدیلی کے محرک کے طور پر مالیاتی اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینا؛ خواتین کی کاروباری صلاحیتوں اور ہنر مندی کی ترقی کو آگے بڑھانا؛ اور ماحولیاتی اقدامات، غذائی تحفظ اور غذائیت میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترجیحات گزشتہ چند ماہ کے دوران روابط اور سرگرمیوں کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرتی رہی ہیں اور کوچی اجلاس کی مشاورت و غور و خوض کی بھی رہنمائی کرتی رہیں گی۔انہوں نے یہ بھی اعتماد ظاہر کیا کہ تیاری کے مرحلے کی مشاورت کے دوران رکن ممالک کی جانب سے دکھائی گئی تعمیری اور مثبت سوچ آئندہ دو روز تک جاری رہنے والی گفتگو کو بھی متاثر کرے گی، جس کے نتیجے میں شرکاء کو خیالات کے تبادلے، مشترکہ فہم کو بہتر بنانے اور اجلاس کے نتائج پر اتفاقِ رائے قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ مذاکرات بھارت کی برکس چیئرمین شپ کے موضوع‘‘استحکام، اختراع، تعاون اور پائیداری کی بنیاد پر تعمیر’’ کے تحت منعقد ہو رہے ہیں، جو ایک انسانیت پہلے اور عوام   پرمرتکز نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ورکنگ گروپ کا یہ اجلاس مکمل ہونے کے بعد 8 اور 9 جولائی 2026ء کو کوچی میں دو روزہ وزارتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

********

 

ش ح۔ اک ۔ اش ق

U- 9610

 


(रिलीज़ आईडी: 2281650) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam