ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے کے مال برداری شعبے میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں جون 2026 میں 4 فیصد مضبوط اضافہ، جبکہ مسافروں کی آمد و رفت میں بھی مسلسل نمودرج کی گئی
ملک کی ترقی کے محرک کے طور پر اپنے رول کو مزید مستحکم کرتے ہوئے، بھارتی ریلویز نے جون 2026 میں 142 ملین ٹن مال کی نقل و حمل کی
گزشتہ ماہ کھاد کی ترسیل میں19.1 فیصد، دیگر اشیا کی ترسیل میں 17.3 فیصد، لوہے کی کان کی نقل و حمل میں 9.4 فیصد اضافہ درج کیا گیا، جبکہ بجلی گھروں کو کی گئی کوئلے کی سپلائی میں7 فیصد اضافہ ہوا
مال برداری کی مجموعی مقدار مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی میں 419 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی، جو مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی سے زیادہ ہے
موسم گرما کے دوران 164 وندے بھارت اور 72 امرت بھارت ٹرین خدمات کے ذریعے ملک بھر میں تقریباً 64 کروڑ مسافروں نے سفر کیا، جس سے عوام کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور سستی سفری سہولت فراہم کی گئی
प्रविष्टि तिथि:
02 JUL 2026 3:29PM by PIB Delhi
بھارتی ریلویز نے جون 2026 کے دوران اپنی مضبوط عملی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مال برداری اور مسافر خدمات، دونوں شعبوں میں مسلسل ترقی درج کی ہے۔ مال برداری کے حجم میں اضافہ، مسافروں کی تعداد میں مسلسل نمو اور مسافر خدمات میں توسیع، بھارتی ریلویز کی ان مسلسل کوششوں کے عکاس ہیں جو ملک کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، لاجسٹکس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور ملک بھر میں عوام کو سہل، محفوظ اور مؤثر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
مال برداری میں مضبوط اضافہ
بھارتی ریلویز نے جون 2026 کے دوران 142.21 ملین ٹن مال کی نقل و حمل کی، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ مقدار 136.71 ملین ٹن تھی، اس طرح مال برداری میں 4 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ مال برداری سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جون 2025 کے مقابلے میں اس سے تقریباً 430 کروڑ روپے اضافی آمدنی حاصل ہوئی، جو 3 فیصد اضافے کی عکاس ہے۔
اس ماہ کئی اہم اشیا کی نقل و حمل میں حوصلہ افزا اضافہ درج کیا گیا۔ کھاد (فرٹیلائزر) کی ترسیل میں19.1 فیصد، دیگر اشیا میں 17.3 فیصد، لوہے کی کان (آئرن اور) میں 9.4 فیصد، گھریلو کوئلے میں4.9 فیصد، مجموعی کوئلےمیں3.6 فیصد اور کلنکرکی نقل و حمل میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا، جو معیشت کے بنیادی شعبوں میں مسلسل مانگ کا عکاس ہے۔
جون 2026 کی یہ مضبوط کارکردگی مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) کے دوران درج کی گئی مسلسل ترقی کا تسلسل ہے۔ اس مدت میں بھارتی ریلویزنے 419.08 ملین ٹن مال کی نقل و حمل کی، جبکہ مالی سال 2025-26 کی اسی مدت میں یہ مقدار 413.05 ملین ٹن تھی۔پہلی سہ ماہی کے دوران بھی کئی اہم اشیا کی نقل و حمل میں حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں لوہے اور، اور کی ترسیل میں7.44 فیصد، کلنکر میں 6.54 فیصد اور دیگر اشیا کی نقل و حمل میں 12.16 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
توسیع شدہ موسمِ گرما کے دوران تھرمل پاور اسٹیشنوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھارتی ریلویز نے گھریلو کوئلے کی نقل و حمل میں اضافہ کیا۔ جون 2026 کے دوران گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں بجلی گھروں کو 7 فیصد زیادہ کوئلہ فراہم کیا گیا، جس کے ذریعے ملک بھر میں بلا رکاوٹ بجلی کی پیداوار کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا گیا۔
مسافروں کی آمد و رفت میں مسلسل اضافہ
جون 2026 کے دوران مسافروں کی آمد و رفت میں بھی مسلسل اضافہ درج کیا گیا۔ بھارتی ریلوے نے 63.81 کروڑ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی، جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ تعداد 62.37 کروڑ تھی۔
نان سب اربن شعبےمیں جس میں قلیل اور طویل فاصلے کے سفر شامل ہیں،3.9 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ اس شعبے میں مسافروں کی تعداد 28.90 کروڑ سے بڑھ کر 30.04 کروڑ ہو گئی۔اسی طرح سب اربن شعبے میں بھی مثبت نمو دیکھنے میں آئی ہے، جہاں مسافروں کی تعداد 33.46 کروڑ سے بڑھ کر 33.77 کروڑ ہو گئی، جو 0.9 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔
جدید مسافر خدمات میں توسیع
بھارتی ریلویز جدید مسافر خدمات کے فروغ کے لیے اپنی پریمیم ٹرین سروسز میں مسلسل توسیع کر رہا ہے۔ وندے بھارت ٹرین خدمات کی تعداد بڑھ کر 164 ہو گئی ہے، جن میں حال ہی میں ہاوڑہ اور کاماکھیا کے درمیان شروع کی گئی وندے بھارت سلیپر خدمات بھی شامل ہے۔
اسی طرح امرت بھارت ٹرین خدمات کی تعداد بڑھ کر 72 تک پہنچ گئی ہے۔ جون 2026 کے دوران چار نئی امرت بھارت ٹرین سروسز کا افتتاح کیا گیا، جس سے ملک بھر میں کم لاگت، جدید اور طویل فاصلے کی سفری سہولیات مزید مستحکم ہوئی ہیں۔
مال برداری اور مسافروں کی آمد و رفت میں مسلسل اضافہ، مؤثر لاجسٹکس، قابلِ اعتماد مسافر خدمات اور جدید ریلوے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے بھارتی ریلویز کے عزم کا مظہر ہے۔گنجائش میں مسلسل اضافے، عملی کارکردگی میں بہتری اور صارف کے لیے سازگار اقدامات کے ذریعے بھارتی ریلویز، بھارت کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں محفوظ، قابلِ اعتماد اور مسافر وں کے لیے سازگارسفری خدمات فراہم کرنے کے اپنے عزم پر بدستور قائم ہے۔
***
ش ح ۔ش م۔اش ق
U. No. 9462
(रिलीज़ आईडी: 2280338)
आगंतुक पटल : 9