راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج راجیہ سبھا چیمبر میں نو منتخب اور دوبارہ منتخب اراکین کو حلف دلایا

प्रविष्टि तिथि: 29 JUN 2026 1:45PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا کے معزز چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج راجیہ سبھا چیمبر میں سات نومنتخب/دوبارہ منتخب اراکین سے حلف لیا، جن میں جناب مان سنگھ میرامن پرمار، جناب ترون چُگ، ڈاکٹر الکا سنگھ، جناب جیتندر میگھ جی بھائی کنزاریا، جناب راجندر ہیرالال جین، جناب ایم۔ ناگراج اور محترمہ ادھیکاری مایوم شردا دیوی شامل ہیں۔

چار اراکین نے حلف/تصدیق ہندی میں لیا، ایک نے کنڑ میں، ایک نے پنجابی میں اور ایک نے منی پوری میں حلف اٹھایا۔ ان میں سے دو اراکین ریاست گجرات سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ باقی اراکین بالترتیب کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور اور راجستھان سے ہیں۔

اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، ایوان کے قائد اور مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود اور کیمیکل و فرٹیلائزر جناب جے پی نڈا، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو، قانون و انصاف کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال، ارکانِ پارلیمان جناب جے رام رمیش اور جناب پرفل پٹیل، راجیہ سبھا کے سیکرٹری جنرل جناب پی سی مودی سمیت سیکرٹریٹ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

******

(ش ح ۔ م م۔م ا(

UR.No-9297


(रिलीज़ आईडी: 2279041) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Kannada