کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان بھر میں ایک ہزار مشاورتی اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ کاروباری اداروں کو ہندوستان-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکے:مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل


ہندوستان اور برطانیہ کی شراکت داری اب تجارت سے آگے بڑھ کر ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت ، دفاع اور صاف توانائی جیسے شعبوں تک وسعت اختیار کر رہی ہے:جناب پیوش گوئل

برمنگھم-گجرات اور مانچسٹر-مہاراشٹر کے درمیان روابط کو دونوں ممالک کی دوطرفہ ترقی کا اہم محرک قرار دیا: جناب پیوش گوئل

प्रविष्टि तिथि: 26 JUN 2026 6:46PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 1,000 مشاورتی اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور تجارتی پورٹل کو جدید بنایا جائے گا، تاکہ کاروباری ادارے ہندوستان-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے(سی ای ٹی اے) سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

جناب پیوش گوئل نے آج لندن میں منعقدہ دسویں سالانہ ہند۔برطانیہ  ہفتہ  کے دوران متعدد اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے 15 جولائی 2026 سے نافذ ہونے والے ہندوستان-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے(سی ای ٹی اے) سے پیدا ہونے والے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔

ہندوستان کا اب تک کا سب سے جامع آزاد تجارتی معاہدہ قرار دیے جانے والے ہند-برطانیہ  سی ای ٹی اے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سالانہ دوطرفہ تجارت میں 25.5 ارب برطانوی پاؤنڈ (جی بی پی) کے اضافے کی توقع ہے۔

انڈیا گلوبل فورم(آئی جی ایف) کیپیٹل فرنٹیئرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہند اور برطانیہ کی شراکت داری اب روایتی تجارت سے آگے بڑھ کر ٹیکنالوجی، خودمختار مصنوعی ذہانت ، اہم معدنیات، دفاع اور صاف توانائی جیسے اسٹریٹجک شعبوں تک پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدلتی ہوئی شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی بڑھتی ہوئی گہرائی اور تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستانی ہائی کمیشن اور فکی(ایف آئی سی سی آئی) کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے برطانیہ کا دورہ کرنے والے ہندوستانی کاروباری وفد کا خیرمقدم کیا، جسے اب تک کا سب سے بڑا اور جغرافیائی اعتبار سے متنوع ہندوستانی کاروباری وفد قرار دیا گیا ہے۔ اس وفد میں ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں سے تعلق رکھنے والے متعدد کاروباری اداروں کے علاوہ پہلی بار برآمدات کرنے والے کئی برآمد کنندگان بھی شامل تھے۔

جناب پیوش گوئل نے ہندوستانی پیشہ ور افراد کے لیے ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے(سی ای ٹی اے) کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحت برطانیہ میں کام کرنے والے اہل ہندوستانی پیشہ ور افراد کو پانچ سال تک سوشل سکیورٹی شراکت) سے استثنا حاصل ہوگا۔ اس کے نتیجے میں وہ اس بچت کو ہندوستان میں اپنے ٹیکس سے مستثنیٰ اور منافع بخش پروویڈنٹ فنڈ کھاتوں میں جمع کرا سکیں گے۔

وزیرموصوف نے ذیلی قومی (سب۔ نیشنل) سطح پر اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور برمنگھم-گجرات اور مانچسٹر-مہاراشٹر جیسے علاقائی روابط کو مستقبل میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ اقتصادی ترقی کے اہم محرکات قرار دیا۔

جناب پیوش گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ اعتماد کے ساتھ ‘‘برانڈ انڈیا’’ کو عالمی سطح پر فروغ دیں، ملک کی مینوفیکچرنگ، خدمات اور اختراعات کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور برطانیہ کے کاروباری اداروں کے ساتھ مضبوط اور دیرپا شراکت داریاں قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ(سی ای ٹی اے) منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنائے گا، ہندوستانی کاروباری اداروں کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، پیشہ ور افراد کی نقل و حرکت کو آسان بنائے گا اور اشیا، خدمات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرے گا۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آج کا ہندوستان اعتماد، صلاحیت، جامع ترقی اور مستحکم کاروباری ماحول کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک عالمی شراکت داریوں اور مشترکہ اختراع کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری اداروں کو ہندوستان کی مسلسل اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے روابط سے پیدا ہونے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

********

ش ح۔ش  ت ۔ رض

U-9287


(रिलीज़ आईडी: 2278811) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam