وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے سونے کی اسمگلنگ کی ایک منظم واردات کا پردہ فاش کیا؛ مختلف مقامات پر کارروائیوں میں 15 کلو گرام غیر ملکی ساخت کا سونا ضبط؛ 15 افراد گرفتار

प्रविष्टि तिथि: 26 JUN 2026 3:53PM by PIB Delhi

غیر ملکی ساخت کے سونے کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی ایئرپورٹ کے ذریعے چلائے جانے والے سونے کی اسمگلنگ کے ایک انتہائی منظم نیٹ ورک کا کام یابی سے پتہ لگایا اور اسے ختم کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں ڈی آر آئی نے سونے کو پگھلانے کے ایک کارخانےکا پتہ لگا ہےجو اسمگل شدہ غیر ملکی ساخت کے سونے کو پگھلانے کے لیے استعمال کیاجا رہا تھا۔

ممبئی میں سونے کو پگھلانے کے کارخانےسے سونا ضبط کیا گیا

اسمگلنگ کے پورے سلسلے میں ملوث کل نو افراد، جن میں ایئرپورٹ کا عملہ، اس کا ہینڈلر، تین درمیانی درجے کے لوگ، سونے کو پگھلانے والی سہولت کا آپریٹر، اور سونے کو پگھلانے کے عمل میں شامل تین افراد شامل ہیں، کو حراست میں لیا گیاہے۔ مزید برآں، موقع سے برآمد ہونے والے تقریبا6 کلو گرام غیر ملکی ساخت کا اسمگل شدہ سونا بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

یہ معاملہ منظم سونے کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی کو اجاگر کرتا ہے، جو پتہ لگانے سے بچنے کے لیے ہوائی اڈوں پر اندرونی رسائی کا بڑھ چڑھ کر فائدہ اٹھاتے ہیں اور کئی درجوں پر مشتمل تقسیم کے نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہیں۔ بنگلورو میں ایک اور کارروائی میں، ڈی آر آئی نے ایک بین الاقوامی مسافر کے کپڑوں کی تہہ میں ہوشیاری سے چھپائے گئے 1.8 کلو گرام 24 کیرٹ سونے کو پیسٹ کی شکل میں ضبط کیا۔ اس کے رہائشی احاطے میں بعد میں کی گئی تلاشی سے تقریبا1.5 کلو گرام سونے کے زیورات، 45 کلو گرام چاندی، اور بھارتی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کپڑوں میں پیسٹ کی شکل میں چھپایا گیا سونا؛ بنگلورو میں ضبط

اس ہفتے کے اوائل میں، ڈی آر آئی نے حیدرآباد، راجکوٹ، کالیکٹ، وشاکھاپٹنم، کالیکٹ، گوہاٹی اور پیتراپول کے دیگر ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور زمینی کسٹم اسٹیشنوں پر کارروائیوں کا ایک سلسلہ کیا، جس کے نتیجے میں مزید 6 کلو گرام غیر ملکی ساخت کا اسمگل شدہ سونا مجموعی طور پر ضبط کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔

وشاکھاپٹنم میں سونا ضبط

مجموعی طور پر، سونے کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے ساتھ، ان کارروائیوں کے نتیجے میں تقریبا15 کلو گرام سونا، 45 کلو گرام چاندی، جس کی مالیت تقریباً 23 کروڑ روپے ہے، ضبط کیا گیا اور 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 9227


(रिलीज़ आईडी: 2278274) आगंतुक पटल : 25
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Marathi , Tamil , Telugu , Malayalam