شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کی وزارت اور ڈی آئی اے ایل نے بھارت میں آمد کے مقامات (پی او ای) پر ایبولا ہیلتھ اسکریننگ کے لیے 'ایئر سویدھا 2.0' پورٹل کا آغاز کیا

प्रविष्टि तिथि: 25 JUN 2026 12:20PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی  کی وزارت اور دہلی انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے آج 'ایئر سویدھا 2.0' لانچ کیا ہے، جو کہ ایک اپ گریڈ شدہ چھوئے بغیر استعمال ہونے والا 'مسافر ہیلتھ سیلف ڈیکلریشن پورٹل' ہے۔ اس کا مقصد ایبولا بیماری کی حالیہ وبا کے پیشِ نظر آمد کے مقامات پر عوامی صحت کی نگرانی کو مضبوط بنانا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یہ آغاز انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز (آئی ایچ آر) 2005 کے تحت 17 مئی 2026 کو جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور یوگنڈا میں ایبولا/بندی بوگیو وائرس کی وبا کو بین الاقوامی تشویش کی عوامی صحت کی ایمرجنسی (پی ایچ ای آئی سی) قرار دیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ حالیہ وبا کی تصدیق بندی بوگیو وائرس بیماری (بی وی ڈی) کے طور پر ہوئی ہے، اور ڈی آر کانگو اور یوگنڈا کی سرحدوں سے متصل ممالک — بشمول جنوبی سوڈان — کو وائرس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے شدید خطرے والے ممالک قرار دیا گیا ہے (جیسا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے)۔

وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے تعاون سے تیار کردہ یہ پورٹل بین الاقوامی سطح پر آنے والے مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس سے پہلے آن لائن ہیلتھ سیلف ڈیکلریشن فارم جمع کرانے کی لازمی سہولت فراہم کرتا ہے — جس میں گزشتہ 21 دن کی سفری تاریخ، وائرس سے متاثر ہونے کی تفصیلات اور اس سے متعلقہ علامات (اگر کوئی ہوں) کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل ائیرپورٹ ہیلتھ آفیسر، بیورو آف امیگریشن، آئی ڈی ایس پی  اور اسٹیٹ سرویلانس افسروں کے ساتھ ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ کو ممکن بناتا ہے، جس سے خطرے سے دوچار مسافروں کی فوری شناخت اور انہیں ریفر کرنا آسان ہو جاتا ہے — جبکہ آمد کے تجربے کو بغیر کسی رکاوٹ اور رابطے کے بغیر برقرار رکھا جاتا ہے، کیونکہ اترنے پر کوئی مینوئل فارم نہیں بھرنا پڑتا۔

ایئر سویدھا سیلف ڈیکلریشن فارم (ایس ڈی ایف) بھارت پہنچنے سے 24 گھنٹے پہلے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ مسافروں سے درخواست  کی جاتی ہے کہ وہ پرواز میں سوار ہونے سے پہلے، ویب چیک- اِن کے دوران فارم بھر لیں تاکہ آمد پر فوری کلیئرنس مل سکے اور انہیں آمد پر انٹرنیشنل ٹریول ہیلتھ ڈیسک یا امیگریشن کاؤنٹر پر صرف ڈاؤن لوڈ کردہ ایس ڈی ایف  ہی دکھانا ہوگا۔

مسافروں کے تحفظ اور عوامی صحت کے مفاد میں تمام بین الاقوامی مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنا سیلف ڈیکلریشن درست طریقے سے اور وقت سے پہلے مکمل کریں۔

اس پورٹل تک https://airsuvidha.civilaviation.gov.in / پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش م۔ ن م۔

U-9164


(रिलीज़ आईडी: 2277714) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu