وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کولکاتہ میں پیش آنے والے حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
وزیرِ اعظم نے پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
25 JUN 2026 11:13AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم نریندرمودی نے کولکاتہ میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے شب و روز کام کر رہی ہے۔
وزیرِ اعظم نے پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
کل کولکاتہ میں پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ حادثے میں جان گنوانے والوں کے ہر قریبی وارث کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
PM @narendramodi
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔م ش۔
U-9159
(रिलीज़ आईडी: 2277653)
आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada