وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے قانونی ایکو نظام کو مستحکم کرنے اور انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے کے موضوع پر ایک مضمون شیئر کیا
प्रविष्टि तिथि:
22 JUN 2026 2:20PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ، مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے ۔
اس مضمون میں قانونی ایکو نظام کو مستحکم کرنے ، انصاف میں آسانی کو فروغ دینے اور شہریوں کے لیے عوامی خدمات کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے، حکومت کی کوششوں کی وضاحت کی گئی ہے ۔ مضمون میں ، اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل اور فزیکل بنیادی ڈھانچہ دونوں کو جدید تر بنانے پر زور دینے سے وکلاء اور ججوں کے لیے کام کرنے کی آسانی میں اضافہ ہوا ہے ۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ’ ایکس ‘ پر پوسٹ کیا کہ ؛
’’ اس مضمون میں ، مرکزی وزیر مملکت جناب @arjunrammeghwal نے قانونی ایکو نظام کو مستحکم کرنے ، انصاف میں آسانی کو فروغ دینے اور شہریوں کے لیے عوامی خدمات کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی وضاحت کی ہے ۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈیجیٹل اور فزیکل بنیادی ڈھانچہ دونوں کو اَپ گریڈ کرنے پر زور دینے سے وکلاء اور ججوں کے لیے کام کرنے میں آسانی میں اضافہ ہوا ہے ۔
***********
) ش ح – م ع - ع ا )
U.No. 9030
(रिलीज़ आईडी: 2276592)
आगंतुक पटल : 14