وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے یوگا اور صحت مند بڑھاپےہ کے موضوع پر ایک مضمون شیئر کیا
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 12:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر نائب صدر، تھیرو سی پی رادھا کرشنن کے لکھے ہوئے ایک مضمون کو شیئر کیا ہے۔
مضمون میں یوگا اور انسانی بہبود پر اس کے گہرے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس سال کے موضوع، ”صحت مند بڑھاپےکے لیے یوگا“ کا حوالہ دیتے ہوئے، اس میں کہا گیا ہے کہ یوگک طریقوں کو بزرگ شہریوں کے لیے موزوں، نرم اور قابلِ رسائی پروٹوکولز میں سوچ سمجھ کر ڈھالا گیا ہے، جو ذاتی تجربات سے ماخوذ ہیں۔
یوگا کو دنیا کے لیے بھارت کا تحفہ قرار دیتے ہوئے، مضمون میں ہر کسی سے یوگا کو زندگی بھر کی ثقافتی اور فلاحی مشق کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی گئی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
”بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر، محترم @VPIndia تھیرو @CPR_VP نے یوگا اور انسانی بہبود پر اس کے گہرے اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ اس سال کے موضوع، ”صحت مند بڑھاپےکے لیے یوگا“ کا حوالہ دیتے ہوئے، انھوں نے زور دے کر کہا کہ یوگی طریقوں کو بزرگ شہریوں کے لیے موزوں، نرم اور قابلِ رسائی پروٹوکولز میں سوچ سمجھ کر ڈھالا گیا ہے، جو ان کے ذاتی تجربات سے ماخوذ ہیں۔
یوگا کو دنیا کے لیے بھارت کا تحفہ قرار دیتے ہوئے، انھوں نے ہر کسی سے اسے زندگی بھر کی ثقافتی اور فلاحی مشق کے طور پر اپنانے کی ترغیب دی ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 8979
(रिलीज़ आईडी: 2276263)
आगंतुक पटल : 9