وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے سینٹ- گوبین کے سی ای او بینوا بازین کے ساتھ ہندوستان میں کمپنی کے دائرہ کار کی توسیع پر تبادلۂ خیال کیا
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 6:39PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سینٹ -گوبین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینوا بازین سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کے شعبوں میں غیر معمولی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ ملاقات کے دوران ہندوستان میں سینٹ -گوبین کی موجودگی کو مزید وسعت دینے اور اختراعات، سرکلر اکانومی (مدور معیشت) اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے تنوع اور وسیع پیمانہ کی بدولت وہ عالمی جنوب (گلوبل ساؤتھ) کے لیے تعمیراتی شعبے کے جدید حل تیار کرنے کا ایک مثالی مرکز بن رہا ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
"سینٹ- گوبین کے سی ای او جناب بینوا بازین سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ہندوستان بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کے میدان میں غیر معمولی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ہم نے ہندوستان میں سینٹ- گوبین کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے اور اختراعات، مدور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ ہندوستان کا تنوع اور اس کا وسیع پیمانہ گلوبل ساؤتھ کے لیے تعمیراتی حل تیار کرنے کے لیے مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔"
@saintgobain”
************
ش ح ۔م ش ع ۔ م ص
(U : 8857 )
(रिलीज़ आईडी: 2274916)
आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam