اُنّیسویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 کے تیسرے دن ماسٹر کلاسز، اوپن فورم اور ورکشاپس توجہ کا مرکز رہیں
ممبئی، 17 جون 2026
ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 کے 19ویں ایڈیشن کے تیسرے دن خیالات، تکنیکی مہارتوں اور فنکارانہ نظریات کا بھرپور تبادلہ دیکھنے میں آیا۔ معروف بین الاقوامی اور قومی فلم سازوں، اسٹیج ہدایت کاروں اور تکنیکی ماہرین نے مختلف ماسٹر کلاسز، اوپن فورمز اور عملی ورکشاپس کے ذریعے سنیما سے دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ اپنے تجربات اور خیالات کا اشتراک کیا۔
دن کی نمایاں سرگرمیوں میں معروف فرانسیسی اسٹیج ہدایت کار فیبریس کیرے کی ایک معلوماتی ماسٹر کلاس شامل تھی، جس میں انہوں نے تھیٹر اور دستاویزی سنیما کے باہمی تعلق اور اشتراک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
اس کے علاوہ آئی ڈی پی اے اوپن فورم میں دستاویزی فلموں کو تاریخی و ثقافتی ریکارڈ محفوظ رکھنے کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر زیرِ بحث لایا گیا، جبکہ ایوارڈ یافتہ سنیماٹوگرافر مدھورا پالیت کی قیادت میں منعقدہ خصوصی ورکشاپ میں فلم بندی (سنیماٹوگرافی) کے فنی اور تخلیقی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیشن 01
ماسٹر کلاس: اسٹینسلاوسکی اور انسانی سچائی کی تلاش — تھیٹر سے دستاویزی سنیما تک

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 میں 17 جون 2026 کو معروف فرانسیسی اسٹیج ہدایت کار اور تخلیقی فنکار فیبریس کیرے نے "اسٹینسلاوسکی اور انسانی سچائی کی تلاش: تھیٹر سے دستاویزی سنیما تک" کے موضوع پر ایک ماسٹر کلاس منعقد کی۔

17 جون 2026 کو ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 کے دوران معروف فرانسیسی اسٹیج ہدایت کار اور تخلیقی فنکار فیبریس کیرے نے "اسٹینسلاوسکی اور انسانی سچائی کی تلاش: تھیٹر سے دستاویزی سنیما تک" کے موضوع پر ایک خصوصی ماسٹر کلاس کا انعقاد کیا۔

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 کے دوران 17 جون 2026 کو معروف فرانسیسی اسٹیج ہدایت کار اور تخلیقی فنکار فیبریس کیرے "اسٹینسلاوسکی اور انسانی سچائی کی تلاش: تھیٹر سے دستاویزی سنیما تک" کے موضوع پر ماسٹر کلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔
سیشن 02
اوپن فورم: دستاویزی فلم — افراد، لمحات اور یادوں کو محفوظ کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 میں 17 جون 2026 کو "دستاویزی فلم: افراد، لمحات اور یادوں کو محفوظ کرنے کا ذریعہ" کے موضوع پر منعقدہ آئی ڈی پی اے اوپن فورم سیشن میں پینلسٹس سریش شرما، روپا بروآ، یونس خان اور امبورش رائے چودھری شریک ہوئے۔ اس سیشن کی نظامت معروف فلم نقاد جناب سنجیت نرویکر نے کی۔

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 میں 17 جون 2026 کو "دستاویزی فلم: افراد، لمحات اور یادوں کو محفوظ کرنے کا ایک ذریعہ" کے موضوع پر منعقدہ آئی ڈی پی اے اوپن فورم سیشن میں جناب سریش شرما، محترمہ روپا بروآ، جناب یونس خان اور جناب امبورش رائے چودھری اظہارِ خیال کرتے ہوئے۔ سیشن کی نظامت سینئر فلم نقاد جناب سنجیت نرویکر نے کی۔

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 میں 17 جون 2026 کو "دستاویزی فلم: افراد، لمحات اور یادوں کو محفوظ کرنے کا ذریعہ" کے موضوع پر منعقدہ آئی ڈی پی اے اوپن فورم سیشن میں جناب سریش شرما، محترمہ روپا بروآ، جناب یونس خان اور جناب امبورش رائے چودھری بطور پینلسٹ شریک ہوئے۔ سیشن کی نظامت معروف فلم نقاد جناب سنجیت نرویکر نے کی۔
سیشن 03
ورکشاپ: بنیادی فنی مہارت اور بصری زبان — سنیماٹوگرافی کی روح

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 میں 17 جون 2026 کو معروف سنیماٹوگرافر مدھورا پالیت نے "بنیادی فنی مہارت اور بصری زبان: سنیماٹوگرافی کی روح" کے موضوع پر ایک خصوصی ورکشاپ منعقد کی۔

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 میں 17 جون 2026 کو معروف سنیماٹوگرافر مدھورا پالیت "بنیادی فنی مہارت اور بصری زبان: سنیماٹوگرافی کی روح" کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے۔

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 میں 17 جون 2026 کو معروف سنیماٹوگرافر مدھورا پالیت "بنیادی فنی مہارت اور بصری زبان: سنیماٹوگرافی کی روح" کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے۔
ایم آئی ایف ایف کے بارے میں:
ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) دنیا بھر کی بہترین دستاویزی، مختصر افسانوی اور اینی میشن فلموں کے لیے ایک ممتاز پلیٹ فارم ہے، جو خصوصی ماسٹر کلاسز، اوپن فورمز اور ورکشاپس کے ذریعے مکالمے، سیکھنے اور تخلیقی تبادلۂ خیال کو فروغ دیتا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 8786 )
रिलीज़ आईडी:
2274285
| Visitor Counter:
7