وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بینکاک میں منعقد ہوئے دسویں دفاعی مذاکرات کے دوران بھارت اور تھائی لینڈ نے مینوفیکچرنگ، تحقیق، جدت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا


دونوں ممالک نے ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 10:29AM by PIB Delhi

دسویں تھائی لینڈ–بھارت دفاعی مذاکرات 16 جون 2026 کو بینکاک میں منعقد ہوئے، جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔یہ مذاکرات تھائی لینڈ کے وزارت دفاع کے نائب مستقل سیکریٹری ایڈمرل نتھاپول دیووانچ اور حکومت ہند کی وزارتِ دفاع کے جوائنٹ سکریٹری جناب ستیہ جیت موہنتی کی مشترکہ صدارت میں ہوئے۔

Defence.jpeg

دونوں فریقوں نے ہند-بحرالکاہل خطے میں بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور علاقائی پیش رفت پر اپنے نقطۂ نظر کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وفود نے پچھلے مذاکرات کے بعد سے دو طرفہ دفاعی تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بات چیت میں جاری فوجی سطح پر روابط، صلاحیت سازی کے اقدامات، تربیتی تبادلے، بحری تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور شامل تھے۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت کے تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقوں نے دفاعی مینوفیکچرنگ، تحقیق، جدت اور صلاحیت سازی میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع پر بات چیت کی تاکہ اپنے اپنے دفاعی نظاموں کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

وفود نے علاقائی اور کثیرجہتی دفاعی فریم ورک، جس میں آسیان کے زیر قیادت میکانزم کے تحت تعاون بھی شامل ہے، اس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ سلامتی چیلنجز کا مقابلہ بات چیت اور اشتراک کے ذریعے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر مستقبل کی سرگرمیوں  اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔ بھارت اور تھائی لینڈ نے 2025 میں اپنے دو طرفہ تعلقات کو باضابطہ طور پر اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ۔

*******

ش ح ۔ ع و ۔ م الف

U NO-8734


(रिलीज़ आईडी: 2273845) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil