وزارت دفاع
مالی سال26-2025 میں بھارت کی دفاعی پیداوار، ریکارڈ 1.78 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
17 JUN 2026 9:17AM by PIB Delhi
بھارت کی سالانہ دفاعی پیداوار مالی سال26-2025 میں ایک نئی تاریخی بلندی پر پہنچتے ہوئے 1.78 لاکھ کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔ یہ کامیابی گزشتہ مالی سال کی 1.54 لاکھ کروڑ روپے کی پیداوار کے مقابلے میں 15.6 فیصد اضافے کی عکاس ہے، جبکہ مالی سال 21-2020 کے 84,643 کروڑ روپے کے مقابلے میں یہ اضافہ 110 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ اسی طرح مالی سال14-2013 میں مقامی دفاعی پیداوار 43,746 کروڑ روپے تھی، جو اب تقریباً چار گنا بڑھ چکی ہے۔
دفاعی پیداوار میں دفاعی سرکاری اداروں (ڈی پی ایس یو) اور دیگر سرکاری شعبے کے اداروں کا حصہ تقریباً 76 فیصد رہا، جبکہ نجی شعبے کا 24 فیصد کاتعاون ہے۔ یہ شرح مالی سال25-2024 کے 22 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ مالی سال26-2025 میں نجی شعبے کا حصہ تقریباً 42,000 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا، جو دفاعی صنعت میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کا مظہر ہے۔دفاعی پیداوار میں مسلسل اضافے نے مالی سال 26-2025 میں دفاعی برآمدات کو بھی ریکارڈ 38,424 کروڑ روپے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ کامیابی وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ‘آتم نربھر بھارت’ مہم کے تحت دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حکومتی عزم کی عکاس ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اس تاریخی کامیابی کا سہرا وزیرِ اعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کو دیا۔ انہوں نے محکمہ دفاعی پیداوار، سرکاری و نجی شعبوں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار میں یہ غیر معمولی اضافہ ملک کے دفاعی صنعتی ڈھانچے کے مسلسل فروغ کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سرپرستی، نئی پالیسیوں، نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور دفاعی برآمدات میں مسلسل اضافے کے باعث دفاعی پیداوار کا شعبہ آئندہ برسوں میں بھی تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔
*****
ش ح۔ ع ح– ف ر
Uno-8731
(रिलीज़ आईडी: 2273834)
आगंतुक पटल : 17