وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے متوسط طبقے کے لیے زندگی آسان بنانے کے لیےحکومت کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 1:16PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متوسط طبقے کے لیے آسان زندگی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ متوسط طبقے کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرنا حکومت کے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے نے ان گنت طریقوں سے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
جناب مودی نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت نے عام شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ حکومت کی کوششوں کا مقصد متوسط طبقے کی مواقع تک آسان رسائی، بہتر انفراسٹرکچر، بہتر عوامی خدمات، سستی صحت کی دیکھ بھال، معیاری تعلیم، صاف ستھرے شہر اور روزمرہ کی زندگی میں بوجھ کو کم کرنا ہے۔
ایکس پرایک سلسلہ وارپوسٹس میں وزیر اعظم نے کہا؛
متوسط طبقے کے لیے حکومت…
این ڈی اے حکومت کے لیے یہ باعثِ اعزاز ہے کہ وہ متوسط طبقے کی امنگوں اور توقعات کو پورا کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ اس طبقے نے بے شمار طریقوں سے قوم کی تعمیر و ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔
گزشتہ دہائی کے دوران گورننس نے عام شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر تیزی سے توجہ مرکوز کی ہے۔ ہماری کوششیں مواقع تک آسان رسائی، بہتر انفراسٹرکچر، بہتر عوامی خدمات، سستی صحت کی دیکھ بھال، معیاری تعلیم، صاف ستھرے شہروں اور روزمرہ کی زندگی میں کم بوجھ کے بارے میں ہیں۔
YearsOf SakshamMiddleClass"12#
***
ش ح ۔ م ح۔ج
U. No. 8615
(रिलीज़ आईडी: 2272947)
आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam