وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے شولاپور میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
وزیر اعظم نے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
14 JUN 2026 11:40PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ضلع شولاپور میں پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جناب نریندر مودی نے اس مصیبت کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر مہلوکہ کے قریبی لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا، جبکہ ہر زخمی کو 50 ہزار روپےدیے جائیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا:
“مہاراشٹر کے شولاپور دیہی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ سے ہر مہلوکہ کے قریبی لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے: پی ایم @narendramodi”
***
ش ح۔ م ش ع۔م الف
U. No. 8609
(रिलीज़ आईडी: 2272882)
आगंतुक पटल : 6