وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کسانوں کی فلاح و بہبود ، جدید زرعی سہولیات اور زرعی شعبے کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا
प्रविष्टि तिथि:
11 JUN 2026 4:19PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہمارے کسان بھائی اور بہن ملک کی غذائی تحفظ، غذائیت اور خوشحالی کے بنیادی ستون ہیں اور حکومت ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان سمان ندھی اور فصل بیمہ یوجنا جیسی اسکیمیں ان کی آمدنی کو محفوظ اور زراعت کو بااختیار بنا رہی ہیں، جبکہ پی ایم-کسم اسکیم قابل رسائی شمسی توانائی فراہم کر کے زرعی اخراجات میں کمی لا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ کسانوں، مویشی پالنے والوں اور ماہی گیروں کو آسان اور کم سود پر قرض فراہم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے، جبکہ ‘بیج سے بازار تک’پہل مؤثر طریقے سے ان کی فصلوں کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے، اسی لئے انہیں جدید زرعی سہولیات فراہم کرنے پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرونز، مٹی کی صحت کارڈ اور قدرتی کھاد سے متعلق اقدامات کسانوں کی پیداوار بڑھانے میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے ایک سلسلہ وار پوسٹس میں ایکس پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
‘‘ہمارے کسان بھائی اور بہن ملک کی غذائی تحفظ، غذائیت اور خوشحالی کے بنیادی ستون ہیں۔ ان کی زندگی کو زیادہ سے زیادہ آسان بنانے کے لئے ہماری حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی۔ پی ایم-کسان سمان ندھی اور فصل بیمہ یوجنا جیسی کئی اسکیمیں ان کی آمدنی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زراعت کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔ پی ایم-کسم اسکیم کے ذریعے جہاں انہیں زرعی کاموں کے لئے شمسی توانائی کی سہولت حاصل ہوئی ہے، وہیں اس سے کاشتکاری کے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
#کسان_سمردھی_کے_12سال
کسان کریڈٹ کارڈ کسانوں، مویشی پالنے والوں اور ماہی گیروں کو کم شرح سود پر آسانی سے قرض فراہم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو رہا ہے، جو ان کی کاشتکاری سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہے۔ ان کی فصلوں کو مناسب قیمت دلانے کے لیے ہماری “بیج سے بازار تک” کی پہل بھی بہت مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔
#کسان_سمردھی_کے_12سال
کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہے، اسی لیے انہیں زراعت سے متعلق جدید سہولیات فراہم کرنے پر ہمارا مسلسل زور رہا ہے۔ ڈرونز، سوائل ہیلتھ کارڈ اور قدرتی کھاد سے متعلق اقدامات بھی کسانوں کو فصل کی پیداوار بڑھانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
#کسان_سمردھی_کے_12سال
***
ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن۔
U.NO.8283
(रिलीज़ आईडी: 2271675)
आगंतुक पटल : 13