وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر عالمی رہنماؤں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 11:50PM by PIB Delhi
وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھیجنے پر عالمی رہنماؤں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ان مبارکبادیوں سے بے حد متاثر ہو کر انہوں نے کہا کہ بھارت کی خدمت کرنا اور ملک کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔عوام کے بھروسے کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے، وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ وہ 'وِکْسِت بھارت' کے خواب کو سچ کرنے، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں کو پورا کرنے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اور بھی زیادہ لگن اور محنت سے کام کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس پرسلسلہ وار پوسٹوں میں وزیراعظم نے لکھا:
"صدر بولا احمد ٹینوبو، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
میں اپنی دوستی اور بھارت و نائجیریا کی مضبوط شراکت داری کو بہت اہم سمجھتا ہوں۔ ہم مل کر اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی اور 'گلوبل ساؤتھ' کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
@officialABAT"
"وزیراعظم انور ابراہیم، آپ کی نیک خواہشات اور محبت بھرے الفاظ کا بہت بہت شکریہ۔
میں بھارت اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستی کو بہت اہم سمجھتا ہوں، اور اپنے عوام اور خطے کے فائدے کے لیے اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
@anwaribrahim"
"صدر معزو، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔ میں اپنے عوام کے فائدے کے لیے بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےمقصد سے اپنی حکومت کے عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہوں۔
@MMuizzu"
"صدر ولیم روٹو، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔ بھارت بھی کینیا کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات اور مضبوط شراکت داری کو اتنی ہی اہمیت دیتا ہے۔ میں اپنے ممالک اور عوام کے باہمی فائدے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔
@WilliamsRuto"
"صدر کوسٹا، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔ بھارت، یورپی یونین کے ساتھ حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہم آنے والے وقت میں اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
@eucopresident"
"وزیراعظم میلونی، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔ میں اپنے دونوں ممالک اور عوام کے باہمی فائدے کے لیے، بھارت اور اٹلی کی 'خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری' کی موجودہ تیز رفتار ترقی کو مزید آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔
@GiorgiaMeloni"
"عالی جناب آپ کے محبت بھرے الفاظ کا بہت بہت شکریہ۔ بھارت اور منگولیا کے درمیان گہرے اور خاص تعلقات ہیں، اور میں اپنی 'اسٹریٹجک شراکت داری' اور اپنے عوام کے درمیان دیرینہ رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
@UKhurelsukh"
"وزیراعظم ابی احمد علی، آپ کے محبت بھرے الفاظ کا بہت بہت شکریہ۔
مجھے، گزشتہ سال ایتھوپیا میں ہماری ملاقات اچھی طرح یاد ہے، اور میں اپنے عوام اور 'گلوبل ساؤتھ'کے باہمی فائدے کے لیے ہمارے قریبی تعاون کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔
@AbiyAhmedAli"
"صدر وان ڈیر لیین، آپ کے محبت بھرے الفاظ کا بہت بہت شکریہ۔ بھارت اور یورپی یونین کی شراکت داری تجارت، ٹیکنالوجی، نقل و حرکت اور سیکیورٹی سمیت متعدد شعبوں میں مسلسل مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ہم مل کر اپنے عوام اور دنیا کے فائدے کے لیے اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔
@vonderleyen"
"وزیراعظم مِتسوتاکِس، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
بھارت، یونان کے ساتھ اپنی قیمتی اسٹریٹجک اور ہمہ جہت شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
@PrimeministerGR"
"صدر کرسٹوڈولائیڈز، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
مجھے، آپ کا حال ہی میں کیا گیا بھارت کا سرکاری دورہ اچھی طرح یاد ہے اور میں بھارت اور قبرص کے درمیان وقت کی کسوٹی پر کھری اتری دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے عزم کا بھرپور جواب دیتا ہوں۔
@Christodulides"
"چانسلر مرز، آپ کے محبت بھرے الفاظ کا بہت بہت شکریہ۔
ہم اپنے عوام کے فائدے کے لیے بھارت اور جرمنی کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
@bundeskanzler"
"وزیراعظم کارنی، آپ کے محبت بھرے الفاظ کا بہت بہت شکریہ۔
مجھے پورا یقین ہے کہ بھارت اور کینیڈا کی شراکت داری ہمارے عوام کے فائدے کے لیے نئی بلندیوں کو چھوتی رہے گی۔
@MarkJCarney"
"وزیراعظم فریڈرکسن، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
تیسری 'بھارت-نارڈک سربراہ کانفرنس' میں ہماری حالیہ ملاقات کو بنیاد بناتے ہوئے، بھارت اپنی 'گرین اسٹریٹجک شراکت داری' کو مزیدمضبوط کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔"
"محترم صدر لی جے-میونگ جی، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
بھارت بھی جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی خصوصی شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم مل کر اپنے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
@Jaemyung_Lee"
"میرے دوست، آپ کی ان انتہائی محبت بھری خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
میں آپ کی بات سے پوری طرح متفق ہوں۔ بھارت اور اسرائیل کی دوستی آنے والے سالوں میں مسلسل مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی۔
@IsraeliPM
@netanyahu"
"آج اور گزشتہ چند دنوں کے دوران زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے بھیجی گئی نیک خواہشات نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔ اگرچہ میں ہر پیغام کا انفرادی طور پر جواب دینے کے قابل نہیں ہوں، لیکن میرے لیے آپ کی بھیجی گئی ہر مبارکباد انتہائی قیمتی ہے۔
میں بھارت کی خدمت کرنے اور اپنے ملک کی ترقی کے سفر میں اپناتعاون کرنے کے موقع کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتا ہوں۔ گزشتہ برسوں میں، ہندوستان کے عوام نے بار بار استحکام، اچھی طرزِ حکومت اور ترقی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ان کا یہ بھروسہ ہی میری سب سے بڑی طاقت رہا ہے۔ میں ‘وکست بھارت’ کے خواب کو سچ کرنے اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے اور بھی زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔"
"میرے دوست، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
ہم بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
@stephenharper"
"جناب ربی لامیچھانے، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
ہم نیپال کے ساتھ اپنی خاص شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور اپنے ہمہ جہت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
@hamrorabi"
"رشی سنک، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
بھارت، برطانیہ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
@RishiSunak"
"وزیراعظم الف کرسٹرسن، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
مجھے حال ہی میں کیا گیا اپنا دورۂ سویڈن اچھی طرح یاد ہے، جس نے ہمارے تعلقات کو مزید تیز رفتاری بخشی۔ بھارت ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
@SwedishPM"
"صدر ٹرمپ، آپ کی نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
میں دونوں ممالک اور پوری دنیا کے فائدے کے لیے، بھارت اور امریکہ کی 'جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری' کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرامید ہوں۔
@POTUS
@realDonaldTrump"
وزیرِ اعظم تسیرنگ ٹوبگے، آپ کی پُرخلوص نیک تمناؤں پر تہِ دل سے شکریہ۔ میں اپنی اس دوستی کو بے حد عزیز رکھتا ہوں اور بھارت و بھوٹان کے درمیان قائم خصوصی تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
میں آنے والے برسوں میں ہمارے باہمی اشتراک اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
@tsheringtobgay
وزیرِ اعظم لارنس وونگ، آپ کی پرخلوص نیک تمناؤں پر شکریہ۔ میں آپ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور بھارت-سنگاپور تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا منتظر ہوں۔
@LawrenceWongST
صدر ڈاکٹر عرفان علی، آپ کے محبت بھرے کلمات اور پرخلوص نیک تمناؤں پر دلی شکریہ۔ میں بھارت اور گیانا کے عوام کے مفاد میں ہمارے باہمی تعاون کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔
@presidentaligy
***
ش ح۔ ع ح۔ ج
Uno-8246
(रिलीज़ आईडी: 2271529)
आगंतुक पटल : 5