ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے آندھرا پردیش کے نئی راجدھانی امراؤتی میں جنرل پول رہائشی کمپلیکس (جی پی آر اے) کی تعمیر کی منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
10 JUN 2026 1:57PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج آندھرا پردیش کے نئی راجدھانی امراوتی میں جنرل پول رہائشی کمپلیکس(جی پی آر اے) کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف امراؤتی میں اپنی نوعیت کا پہلا جی پی آر اے منصوبہ ہے بلکہ ریاست آندھرا پردیش میں بھی اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔
اس تجویز کا مقصد مرکزی حکومت کے ملازمین کو مناسب رہائشی سہولتیں فراہم کرکے ان کےمالی بوجھ کو کم کرنا ہے، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو، دیانت داری کو فروغ ملے اور ان کی مجموعی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو۔اس کے علاوہ ملازمین کو ان کی جائے تعیناتی کے قریب رہائش فراہم کرنے سے سرکاری امور کی انجام دہی مزید مؤثر اور سہل ہوگی، جبکہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھانے کے لیے ہر وقت بآسانی دستیاب رہ سکیں گے۔
آندھرا پردیش کے نئی راجدھانی امراوتی میں جنرل پول رہائشی کمپلیکس (جی پی آر اے) کا کیمپس 17 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت 11 رہائشی ٹاورز تعمیر کیے جائیں گے، جن میں مجموعی طور پر 1,504 رہائشی یونٹس ہوں گے۔ یہ یونٹس ٹائپ-II سے ٹائپ-VI تک مختلف زمروں پر مشتمل ہوں گے، جبکہ منصوبے میں ہنگامی پناہ گاہوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔منصوبے میں زیرِ زمین پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس میں 1,972 مساوی کار پارکنگ مقامات (ای سی ایس) کی گنجائش ہوگی۔منصوبے کا مجموعی تعمیر شدہ رقبہ 31.30 لاکھ مربع فٹ (2,90,762 مربع میٹر) ہوگا، جس میں 9.10 لاکھ مربع فٹ (84,394 مربع میٹر) زیرِ زمین (بیسمنٹ) رقبہ بھی شامل ہے۔
دنیا بھر میں ماحول دوست اور پائیدار تعمیراتی طریقوں کو اپنانے پر بڑھتی ہوئی توجہ دی جا رہی ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر، آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی امراوتی میں مجوزہ جنرل پول رہائشی کمپلیکس (جی پی آر اے) کا کیمپس اس اصول کے تحت تیار کیا جا رہا ہے کہ تمام عمارتوں کی منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ بھارت میں رائج ماحولیات کے لیے ساز گار بہترین معیارات کے مطابق کیا جائے۔اس منصوبے میں ماحول پر اثرات کو کم سے کم رکھنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے، جس کے لیے پائیدار سائٹ پلاننگ، توانائی کی بہتر کارکردگی، پانی کے تحفظ، مقامی طور پر دستیاب تعمیراتی ساز و سامان کے استعمال اور رہائشیوں کی صحت و آرام میں بہتری جیسے اقدامات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔
اس کیمپس کی منصوبہ بندی، تعمیر اور رجسٹریشن اس طرح کی جائے گی کہ یہ کم از کم جی آر آئی ایچ اے 4-اسٹار درجہ بندی حاصل کرے اور اس کے لیے توانائی تحفظ اور پائیدار عمارت کوڈ (ای سی ایس بی سی) 2024 کی تازہ ترین دفعات اور ایکو-نواس سمہیتا2024 ( ای این ایس) کے تقاضوں کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔
آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی امراوتی میں واقع جنرل پول رہائشی کمپلیکس (جی پی آر اے) کا کیمپس بنیادی شہری اور کمیونٹی سہولیات سے آراستہ ہوگا، جن میں بینک اور اے ٹی ایم، ڈاک خانہ، ڈے کیئر (کریش)، کھانے کی سہولت کے ساتھ کمیونٹی ہال، فوڈ کورٹ، شاپنگ کمپلیکس، سروس سینٹر اور گیسٹ ہاؤس شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ، کیمپس کو رکاوٹوں سے پاک تعمیراتی ماحول کے طور پر تیار کیا جائے گا تاکہ معذور افراد کی رسائی اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے اور یہ تمام اقدامات قابلِ اطلاق رسائی کے معیارات کے مطابق ہوں گے۔
اس منصوبے سے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے نمایاں مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔تعمیراتی مرحلے کے دوران اس منصوبے کے نتیجے میں سالانہ تقریباً 7.00 لاکھ افرادی یوم روزگار پیدا ہونے کا اندازہ ہے، جبکہ آپریشنل مرحلے میں بھی اس سے مستقل بنیادوں پر سالانہ تقریباً 50,000 افرادی یوم روزگار کے مواقع دستیاب رہنے کی توقع ہے۔
منصوبے کی لاگت اور مالی اعانت
اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 1,234.91 کروڑ روپے ہے، جس کی مالی اعانت حکومتِ ہند کی جانب سے بجٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ یہ رقم اکاؤنٹ مد: 4216 – ہاؤسنگ پر کیپیٹل اخراجات (رہائشی عمارتیں) – ووٹڈ کے تحت فراہم کی جائے گی۔
منصوبے پر عمل درآمد سے پہلے کی سرگرمیاں
اس منصوبے پر عمل درآمد وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور کی جانب سے سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کے ذریعے کیا جائے گا۔ نیلامی سے پہلے کی سرگرمیوں کا آغاز پہلے ہی کیا جا چکا ہے، جبکہ ٹینڈر دستاویزات کی تیاری کا عمل اس وقت جاری ہے۔
آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی امراوتی میں مجوزہ جنرل پول رہائشی کمپلیکس (جی پی آر اے) کیمپس

*****
ش ح۔ ش ب ۔ ص ج
U. No-8205
(रिलीज़ आईडी: 2271114)
आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam