نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے جناب نریندر مودی کو بھارت کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل خدمات انجام دینے والے منتخب وزیرِ اعظم بننے پر مبارکباد دی


نائب صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم مودی کی دور اندیش قیادت اور ’راشٹرا پرتھم‘ کے عزم کو سراہا

نائب صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم مودی کی انتھک خدمت کی تعریف کی اور انہیں نئے بھارت کا یُگ پُرش‘ قرار دیا

प्रविष्टि तिथि: 10 JUN 2026 12:30PM by PIB Delhi

بھارت کے نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو بھارت کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل خدمات انجام دینے والے منتخب وزیر اعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے اس کامیابی کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا، جو وزیر اعظم کی بہترین قیادت میں بھارت کی ترقی کے ایک نئے اور بدلتے ہوئے دور کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہر شعبے میں شاندار ترقی مشاہدہ کیا ہے، جس میں معاشی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی توسیع، سماجی مضبوطی اور ٹیکنالوجی کی ترقی شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کا بڑھتا ہوا مقام اور اپنی تہذیب پر دوبارہ پیدا ہونے والا بھروسہ اس دور کی اہم نشانیاں بن کر ابھرے ہیں۔

وزیر اعظم کی سب کو ساتھ لے کر چلنے والی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ 25 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو انتہائی غربت سے باہر نکالا گیا ہے، جس سے لاکھوں کنبوں کو امید، نئے مواقع اور عزت ملی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کے شاندار ثقافتی اور تہذیبی ورثے کو بچانے اور اسے آگے بڑھانے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ فراموش شدہ ہیروز کی عزت افزائی کرکے، بھارت کی الگ الگ روایات اور زبانوں کا جشن منا کر، ثقافتی ورثے کو سنبھال کر اور غلامی کی سوچ کو ختم کر کے، وزیر اعظم نے قومی فخر اور تہذیبی شعور کو مضبوط کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی کی طرف سے اقوام متحدہ میں تمل زبان کے جملے ’’یادم اورے، یاورم کیلر‘‘ (’’ہر جگہ ہمارا گھر ہے، ہر کوئی ہمارا رشتہ دار ہے‘‘) کا ذکر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس میں بھارت کے پرانے اصول ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘اور عالمی بھائی چارے اور انسانی یکجہتی کے پیغام کو بہت خوبصورتی سے دوبارہ دہرایا  گیا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے مزید ان متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی جو وزیرِ اعظم نے بھارت کی تہذیبی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کو مضبوط بنانے کے لیے کیے ہیں، جن میں کاشی تمل سنگمم، سوراشٹرا تمل سنگمم، نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں پوتر سینگول کی تنصیب، چول سلطنت کی وراثت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے گنگئی کونڈہ چولہ پورم کا ان کا دورہ اور بیرونِ ملک سے بیش قیمت فن پاروں اور نوادرات کی وطن واپسی شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم مودی کو ایک ایسے رہنما کے طور پر بیان کرتے ہوئے جنہوں نے اپنی بصیرت انگیز قیادت، انتھک خدمت اور ’’راشٹر پرتھم‘‘ کے نظریے کے لیے غیر متزلزل عزم کے ذریعے قوم کی صلاحیتوں اور امنگوں میں اعتماد کو دوبارہ بیدار کیا ہے، جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ وہ ہم عصر بھارت کے ایک سچے ’’یُگ پروش‘‘ بن کر ابھرے ہیں۔

جب قوم ’’وکست بھارت @ 2047‘‘ کے ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے، تو نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت کروڑوں لوگوں کے لیے تحریک کا باعث اور ملک کے آگے بڑھنے کے سفر میں ایک رہنما قوت بنی ہوئی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے وزیرِ اعظم کے لیے ملک کی مسلسل خدمت کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ ج

UNO-8203


(रिलीज़ आईडी: 2271034) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam