وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے آرمینیائی پارلیمانی انتخابات میں سوِل کنٹریکٹ پارٹی کی شاندار فتح پر جناب نکول پشینیان کو مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
08 JUN 2026 4:51PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج آرمینیائی پارلیمانی انتخابات میں سوِل کنٹریکٹ پارٹی کی شاندار جیت پر جناب نیکول پشینیان کو مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مینڈیٹ دوبارہ حاصل ہونا ، ان کی قیادت اور ویژن پر آرمینیائی عوام کے پائیدار بھروسہ اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔
جناب مودی نے کہا کہ وہ بھارت اور آرمینیا کے درمیان دوستی اور تعاون کے گرمجوشی اور تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ پارلیمانی انتخابات میں سول کنٹریکٹ پارٹی کی شاندار فتح پر جناب نکول پشینیان کو مبارکباد ۔ مینڈیٹ کا دوبارہ حاصل ہونا ، آپ کی قیادت اور ویژن پر آرمینیائی عوام کے پائیدار بھروسہ اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔ میں ، بھارت اور آرمینیا کے درمیان دوستی اور تعاون کے گرمجوشی اور تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ، آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں ۔
@NikolPashinyan ‘‘
*****
) ش ح – ض ر - ع ا )
U.No. 8116
(रिलीज़ आईडी: 2270329)
आगंतुक पटल : 10