صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری سُرکشت ماترِتو ابھیان (پی ایم ایس ایم اے) کی ایک دہائی مکمل ہونے پر ملک گیر تقریبات کا آغاز کل سے


مرکزی وزیرِ صحت جناب جگت پرکاش نڈّا ’’ پی ایم ایس ایم اے کے 10 سال - دیکھ بھال کی ایک دہائی‘‘ کی قومی تقریبات کی صدارت کریں گے

ایم ایم ایس ایم اے کے تحت نو (9) یقینی مفت خدمات کو فروغ دینے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں بیداری اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی

مرکزی وزیرِ صحت جناب جے پی نڈّا پی ایم ایس ایم اے کے تحت محفوظ زچگی کی ایک دہائی مکمل ہونے کی مناسبت سے 75 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ اور 5 روپے کا ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 08 JUN 2026 3:19PM by PIB Delhi

صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کل (9 جون 2026) سے ’’پی ایم ایس ایم اے کے 10 سال - دیکھ بھال کی ایک دہائی‘‘ کے عنوان کے تحت ملک گیر تقریبات کا آغاز کرے گی، جو محفوظ حمل اور صحت مند زچگی کو یقینی بنانے کے مقصد سے شروع کیے گئے بھارت کے اہم اقدامات میں سے ایک، پردھان منتری سُرکشت ماترِتو ابھیان (پی ایم ایس ایم اے) کے کامیابی کے ساتھ دس سال مکمل ہونے کی علامت ہے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈّا کریں گے۔

ان تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، حاملہ خواتین اور ان کے کنبوں کو پی ایم ایس ایم اے کے تحت دستیاب نو (9) یقینی مفت خدمات سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے اور بروقت و معیاری قبل از زچگی دیکھ بھال  کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں بیداری اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

مزید برآں، ملک بھر میں محفوظ زچگی کو آگے بڑھانے اور زچگی کے دوران صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے میں پردھان منتری سُرکشت ماترِتو ابھیان کے دس سالہ تعاون کے اعتراف میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈّا کی جانب سے 75 روپے کا ایک خصوصی یادگاری سکہ اور 5 روپے کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 9 جون 2016 کو شروع کی گئی اس اسکیم کو ہر ماہ کی 9 تاریخ کو حاملہ خواتین کو مفت، جامع اور معیاری قبل از زچگی دیکھ بھال (این این سی) کی خدمات فراہم کر کے زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے منظر نامے کو تبدیل کرنے میں دس سال مکمل کیے ہیں۔

بہترین کارکردگی کی ایک دہائی (2016-26) مکمل ہونے پر، پی ایم ایس ایم اے ریپروڈکٹیو، میٹرنل، نیوبورن، چائلڈ اینڈ ایڈولسنٹ ہیلتھ (آرایم این سی ایچ+ اے) اسٹریٹیجی کے تحت حکومتِ ہند کے کنٹینوم آف کیئر نقطۂ نظر کا ایک اہم ستون ہے، جو قبل از زچگی دیکھ بھال (اے این سی) کے معیار، کوریج، تشخیصی ٹیسٹ اور کاؤنسلنگ کی خدمات کو تبدیل کرنے کے لیے وقف ہے، جس نے کروڑوں کنبوں کو متاثر کیا ہے اور ملک میں زچگی کی شرحِ اموات (ایم ایم آر) کو نمایاں طور پر کم کیا ہے۔

****

ش ح۔ک ح۔م ا

U-8106


(रिलीज़ आईडी: 2270260) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam